بلاول بھٹو نے نہایت احسن انداز میں پاکستان کے موقف کو بیان کیا، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر لوٹے۔
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی موقف کی ترجمانی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نہایت احسن انداز میں پاکستان کے موقف کو بیان کیا، وفد نے پہلگام سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کو درست تناظر میں پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا افواج کی عسکری مہارت سے بھارت کو بلاجواز جنگی جنون کی بھاری قیمت اُٹھانا پڑی۔
وزیراعظم نے بجٹ 2025-26 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بجٹ میں تنخواہ داروں سمیت سب طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، بجٹ سازی میں تمام اتحادیوں بشمول پیپلز پارٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا امید ہے آپ سب کی رہنمائی اور تعاون سے ہم تمام چیلنجز میں سرخرو ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
خفیہ سیاسی پیشرفت: بلاول بھٹو کا خفیہ معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا غیر ملکی دورہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو خفیہ سیاسی پیشرفت دعا نصرت جاوید کے ساتھ مولانا فضل الرحمان وی نیوز