وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد دی، اور پاکستانی حجاج کی شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ و خطے میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان، اسرائیل ایران بحران کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔

گزشتہ رات کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

اس تناظر میں انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعادہ ٹیلیفون شہباز شریف شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز غیرمتزلزل حمایت وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیلیفون شہباز شریف شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز غیرمتزلزل حمایت وزیراعظم پاکستان وی نیوز سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے پاکستان سعودی عرب کی پاکستان کی انہوں نے کا اعادہ ولی عہد

پڑھیں:

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سعودی شہزادے فیصل بن خالد بن سعود اپنے خالق حقیقی سے ملے۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان نے پیر کے روز ایک سرکاری بیان میں شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

شاہی دیوان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر 27 ذوالحجہ 1446 ہجری کو نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ، شاہی خاندان کی نمایاں شخصیات، معززین اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ 

#الديوان_الملكي: وفاة صاحب السمو الأمير فيصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فيصل آل سعود، وسيصلى عليه - إن شاء الله - اليوم الاثنين الموافق 1446/12/27هـ، بعد صلاة العصر في جامع الإمام تركي بن عبدالله في مدينة الرياض.https://t.co/HaH51QBo0t#واس pic.twitter.com/EZpLhyy39U

— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 23, 2025

اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر رحم فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

شہزادہ فیصل کے انتقال پر سعودی عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور اعلیٰ حکومتی و شاہی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
  • شہباز شریف کا شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو
  • سعودی ولی عہد کی حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
  • وزیر اعظم کا سعودی عرب کے ولی عہد سے ٹیلفونک رابطہ ؛مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ
  • او آئی سی اعلامیے میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ
  • سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • سعودی: شاہی خاندان کے رکن شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ