کراچی:

ڈیفنس خیابان تنظیم کے گھر میں ملازمت کے دوران 5 کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ماسی سے تفتیش میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے ہیں اور ان کی مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا اور مبینہ طور پر شاہانہ طرز زندگی گزارنے والی ماسی کے گھریلو ملازم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ایس آئی یو کلفٹن سعید تھیم کے مطابق شہناز ماسی حیرت انگیز طور پر ایک شاہانہ طرز زندگی گزار رہی تھی اور تفتیش کے دوران مجموعی طور پر 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکل، 3 فلیٹس اور پرچون کی دکان کی  تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ 

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ 16 سال کے دوران مختلف اوقات میں انوشہ نامی خاتون کے گھر سے 5 کروڑ سے زائد کی رقم گھر میں موجود مخصوص کمرے سے نکالتی رہی اور چوری کے پیسوں سے مختلف اوقات میں گاڑیاں، فلیٹس، دکان اور موٹر سائیکلیں خریدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ خریدی گئی گاڑیاں کرائے پر چلاتی رہیں، زیر استعمال فلیٹس کے علاوہ دیگر 2 فلیٹس بھی کرایہ داری پر دیے ہوئے تھے اور کرایے کی مد میں ملزمہ ماہانہ لاکھوں روپے کما رہی تھی۔

تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمہ ڈیفنس خیابان تنظیم میں واقع بنگلے میں روز ملازمت کرنے کے بعد شام کو اپنی 65 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گاڑی میں کلفٹن میں واقعے مہنگے شاپنگ مال میں شاپنگ کرتی اور مختلف پوش علاقوں میں قائم کیفوں پر شام گزارتی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمہ برانڈڈ کپڑوں کی شوقین ہے اور بنگلے میں بطور ماسی کام کاج کے بعد اپنے برانڈڈ کپڑوں کا شوق پورا کرتی رہی، جس کے لیے اکثر و بیشتر آن لائن شاپنگ کے ذریعے بین الاقوامی برانڈ کے کپڑے فروخت کیے جاتے رہے۔

گرفتار ملزمہ کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ شاہانہ لائف اسٹائل کو اپناتے ہوئے گرفتار ماسی نے اپنی خدمت اور گھر کے کاموں کے لیے حماد نامی نوجوان کو ملازم کے طور پر رکھا ہوا تھا جو اکثر و بیشتر ملزمہ کے ڈرائیور کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا رہا۔

ایکسپریس نیوز کو ایس آئی یو سعید نے بتایا کہ حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق گرفتار ماسی کے پاس موجود گاڑیوں کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے کے قریب ہے، انی کے خریدے گئے کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس اپر گزری میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنے بیٹے اور ساتھی ملزم آصف کو گزری میں ہی ایک پرچون کی دکان کھول کر دی ہوئی تھی جبکہ پولیس نے تفتیش کے دوران لوٹے ہوئے 6 لاکھ روپے بھی ملزمہ کے گھر سے برآمد کرلیے ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور ملزمہ کے آبائی علاقے میں موجود جائیداد کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ملزمہ کے کے دوران کہ ملزمہ کے گھر

پڑھیں:

کراچی میں آرام باغ پولیس کا ماوا آپریشن، لاہور سے آئے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی:

شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرام باغ تھانے کی حدود میں ہر گلی میں ماوا کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، مگر کارروائی صرف باہر سے آنے والوں پر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کیلئے خوش خبری، 22 سال بعد پانی کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل
  • کراچی، 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار
  •  لگژری گاڑیوں پر کم ٹیکس ، ایف بی آر کا مؤقف سامنے آگیا
  • لاہور: گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی گرفتار
  • راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بہنوں کو قتل، بھانجے کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • کراچی؛ اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا
  • کراچی میں آرام باغ پولیس کا ماوا آپریشن، لاہور سے آئے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا
  • کراچی ایئرپورٹ پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ایمفیٹامین اسمگلنگ کی کوشش ناکام