ڈریم کار آرٹ مقابلہ ٹویوٹا نے 2004 میں شروع کیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے اشتراک سے پانچ سال کے وقفے کے بعد ایک شاندار تقریب کے ذریعے ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ کی واپسی کا جشن منایا۔ یہ عالمی مقابلہ، جو ٹویوٹا نے 2004 میں شروع کیا تھا، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور خیالات کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ 15 سال اور اس سے کم عمر بچوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اپنے خوابوں کو فن کے ذریعے بیان کر سکیں۔اس سال کے مقابلے کو شاندار عوامی پذیرائی حاصل ہوئی جس میں پاکستان بھر سے 25,324 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔ یہ مقابلہ ملک بھر کے 29 شہروں میں شامل ہوا جن میں کوئٹہ سے کشمیر تک کے شہر شامل تھے، مقابلوں کا انعقاد 1,118 اسکولوں (جن میں 183 سرکاری ادارے بھی شامل ہیں) میں کیا گیا۔گرینڈ ایونٹ میں 27 ریجنل ونرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ 9 غیر معمولی فنکار بچوں کو نیشنل ونرز قرار دیا گیا، جن کے فن پارے اگست 2025 میں جاپان میں ہونے والے ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ کے عالمی فائنلز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ، 2 فن پاروں کو جیوری چوائس ایوارڈ، اور 3 فن پاروں کو Waku Doki (دل دھڑکا دینے والا جوش) ایوارڈ دیا گیا، جو IMC کی خواتین انجینیئرز نے منتخب کیے۔ تین غیر معمولی فن پاروں کو سی ای او چوائس ایوارڈ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او، علی اصغر جمالی نے پیش کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی علی اصغر جمالی (سی ای او IMC) اور شنجی یاناگی (وائس چیئرمین IMC) تھے۔ اس موقع پر ٹویوٹا کے ڈیلرز کے پرنسپلز اور معزز جیوری ممبران بھی موجود تھے، جن کے تعاون اور خدمات پر IMC کی قیادت نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس سال کی معزز جیوری میں انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کے ممتاز فیکلٹی ممبران شامل تھے، جن میں عالیہ یوسف، وفا علی، محمد ذیشان اور عبدالجبار گل شامل تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اتفاق
کوئٹہ:پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان کوئٹہ میں پیپلزٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے، سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے پیپلز ٹرین سروس کے لیے انجن اور بوگیاں پاکستان ریلویز سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 6 ماہ میں انجن، بوگیاں اور سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، پاکستان ریلویز انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جلد شروع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس بلوچستان کے عوام کے لیے باعزت، سستی اور تیز رفتار سہولت ہوگی اور یہ منصوبہ ایک نئے سفری دور کی نوید ثابت ہوگا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز ٹرین سروس سے مقامی افراد کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔