سوڈان‘ اسپتال پر حملے کے باعث میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے ایک اسپتال پرگزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سوڈان کے ایک اسپتال پر جو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کا مغربی علاقہ کردفان میں الفرونٹ لائن کے قریب واقع المجالد اسپتال پر بڑے پیمانے پر انسانی زندگیوں سے کھیلا گیا، جہاں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اسی دوران سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مذکورہ دونوں فوجیں 2023ءسے نبرد آزما ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال پر
پڑھیں:
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا۔
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہوگیا جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گدو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک پر آ گیا،اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی ہوگئی، پانی 56 ہزار کیوسک ہونے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔