(جنگ بندی کی خلاف ورزی)امریکی صدر ٹرمپ ایران ،اسرائیل سے سخت ناراض
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
مجھے یہ پسند نہیں آیا اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے بعدایران پر دوبارہ حملہ کیا،میں اسرائیل سے خوش نہیں ہوں،سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے
ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں کبھی بھی جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا،امریکی پائلٹس نے بہت تاریخی کردار ادا کیا ، میڈیا سے گفتگو، ٹی وی چینلز پر تنقیدکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے ان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے خلاف ورزی کی ہے میں اسرائیل سے خوش نہیں ہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے دی ہیگ روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹی وی چینلز پر بھی تنقید کی انہوں نے کہاکہ امریکی پائلٹس نے بہت تاریخی کردار ادا کیا ہے ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں ایران کبھی بھی جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے بعد دوبارہ حملہ کیا، اسرائیلی حکومت کے رویے سے میں خوش نہیں ہوں۔ہم نے ایرانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ بم گرانے سے باز آ جائے اور اپنے پائلٹوں کو فضائی حدود سے واپس بلا لے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہیں لیکن سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ثالثی کے باوجود کسی بھی فریق نے سیزفائر کی مکمل پاسداری نہیں کی، اور یہ خطے کے امن کے لیے ایک تشویشناک اشارہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر دوبارہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام جاری کیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کردار ادا کیا اسرائیل سے امریکی صدر خوش نہیں کیا ہے نے بہت
پڑھیں:
محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے
طیب سیف: پی ٹی آئی کا پانچ اگست احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دھوکہ ،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے ۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اپوزیشن لابی میں بھی نہ گئے ۔محمود خان اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کی کسی بھی مشاورت میں شامل نا ہوئے ۔
بانی تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
فیصلہ ہوا تھا محمود خان کے پیچھے سب ایک ایک کر کے پہنچے گے ،سات گھنٹے تک انتظار کیا پی ٹی آئی ایم این ایز اڈیالہ نا پہنچے ۔
محمود خان کے ساتھ صرف شاندانہ گلزار پہنچی ۔لطیف کھوسہ پارلیمنٹ سے ساتھ نکلے مگر راستے میں کہیں گم ہو گئے ،سات بجے کے بعد عامر ڈوگر اور تین ایم این ایز پہنچے ۔