چینی وزیر خارجہ کا ترک اور ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے مطابق ترک ہم منصب سے رابطہ کیا، اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور اسرائیل سے رابطے میں ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا امید ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی حقیقی ہوگی، فریقین برابری کی سطح پر مذاکرات بحال کریں۔
دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو بھی ٹیلیفون کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین حقیقی جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کی قومی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ کی حمایت
پڑھیں:
حد سے بڑھتے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران ( جسارت نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ایک بیان میں ایرانی صدر نے سلامتی کونسل میں پابندی ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ایران دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ اور خیالات راستے کھولتے اور بناتے ہیں، ہمارے پاس حالات بدلنے کی طاقت ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے نہیں جانتے کہ نطنز کو انسانوں نے بنایا اور وہی اسے دوبارہ بنائیں گے، ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔