کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے، چاروں ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ سجاول سے ہے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے، چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتے تھے، گرفتار ملزمان بھارتی فوج کے کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان کا کام حساس فوجی تنصیبات کی تصاویر، جیو ٹیگ لوکیشن دینا تھا، ملزمان کے فون میں سے بھارتی نمبرز اور پاکستانی حساس تنصیبات کی تصاویر ملی ہیں۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، چاروں ملزمان کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان ایف آئی اے میں تعینات اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد میں پہلی بار رومانوی بلاؤز کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی؛ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی خفیہ ایجنسی سے بھارتی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔