ایس سی او کے تعاون سے وادی نیلم میں جدید فری لانسنگ ہب قائم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی ایس سی او نے وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر جدید فری لانسنگ ہب کا افتتاح کر دیا۔ شاردہ فری لانسنگ ہب کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ ’’شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب سے پورے ملک میں ایک مضبوط اور مستحکم ڈیجیٹل مارکیٹ کا قیام ممکن ہوگا۔ ایس سی او کا ویژن ہے کہ ملک کے ہر کونے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں بسنے والے نوجوانوں کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 65 فری لانسنگ ہبز اور 15 سافٹ ویئر پارکس قائم جہاں سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو چکے ہیں۔بمقامی افراد نے شاردہ فری لانسنگ ہب کو تاریخی قدم قرار دے کر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاردہ فری لانسنگ ہب نوجوانوں کو ایس سی او کا
پڑھیں:
اجتماع عام کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں ، جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک گیر اجتماعِ عام 21، 22 اور 23 نومبر کو تاریخی مینارِ پاکستان، لاہور میں منعقد ہوگا۔اجتماع کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں اور انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں ، دیہات اور دیگرعلاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں اس اجتماع عام میں لوگ شریک ہونگے۔ ہمارا اجتماع 11 سال بعد ہونے جا رہا ہے، اس میں نوجوانوں کے لئے ایک مکمل روڑ میپ دیا جائے گا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں اجتماع عام کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی دفتر منصورہ سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع کے لیے خصوصی استقبالیہ کیمپ، رہائش کے انتظامات، طبی سہولیات، پارکنگ پلان، سیکورٹی، اسٹیج،خواض، نوجوانوں اور خواتین کے لیے جامع نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ اجتماع میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت ہوگی ہے، جس کے لیے جدید ساؤنڈ سسٹم، بڑے LED اسکرینز اور منظم ٹریفک مینجمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔اجتماع میں ملکی حالات، عدل و انصاف، معاشی استحکام، اسلامی نظامِ زندگی، نوجوانوں کے مستقبل، بنو قابل پروگرام کے اغراض و مقاصد وضع کئے جائیں گے۔ عام عوام کی رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعِ عام کا مقصد پاکستان کے عوام کو امید، اتحاد اور ایک واضح قومی سمت فراہم کرنا ہے۔ کارکنان پورے جوش اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ اجتماع کو ایک تاریخی اور شاندار اجتماع بنانے میں مصروف ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب ملک کے ایوانوں میں جماعت اسلامی اپنا قومی فریضہ سرانجام دے گی۔نوجوان ہمارا ہر اول دستہ ہیں، ان شاء اللہ ظلم کے اس نظام کو بدل دیں گے۔