رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا لاپتا بیٹا آبائی گھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا ملیر سعود آباد کراچی سے لاپتا ہونے والا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر اور بچے کے نانامحمد آدم نے عبدالباسط کے گوادرمیں اپنے گھر پہنچنے تصدیق کردی ہے۔
سعود آباد تھانے میں واقع مدرسہ حنفیہ فاروقی مسجد سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا لاپتا ہونے والا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط اچانک لا پتا ہوگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق وہ مدرسے سے کراچی اورنگی ٹائون میں رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانے کے لئے نکلا تھا لیکن گھر نہیں پہنچا تھا۔
عبدالباسط کے اغوا کا مقدمہ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے سسرمحمد آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مدعی نے پولیس کوبتایا کہمیرے 2 نواسے 14 سالہ عبدالباسط اور16 سالہ عبدالوہاب مدرسے حنفیہ فاروقی مسجد سعود آباد میں گزشتہ ایک سال سے زیرتعلیم ہیں۔
مدعی کے مطابق چھوٹا نواسہ عبدالباسط ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہونے کی وجہ سے کچھ پریشانی میں مبتلا تھا اور نواسہ مدرسہ چھوڑنے کا کہتا رہتا تھا اور اس نے یہ بات اپنے بڑے بھائی عبدالوہاب کو بھی بتا رکھی تھی۔
گزشتہ روزبعد نماز مغرب مدرسے میں بچوں کی چھٹی ہوئی تھی، میراچھوٹا نواسہ بغیر کسی کو اطلاع دیے مدرسے سے اچانک غائب ہوگیا، نواسے کو کافی تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔
نواسہ نہ ملنے پر رپورٹ کرانے آیا ہوا، لہذا قانونی کارروائی کی جائے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد بچے کی تلاش شروع کردی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحم ن
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔