ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے طرز عمل پر اس کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے طرز عمل پر اس کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے طویل سیشن میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بل کی منظوری دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کی حتمی منظوری ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل دے گی اور اگر یہ بل کونسل سے منظور ہوتا ہے تو ایران کی حکومت آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرے گی جس کے تحت عالمی ایجنسی کو گارنٹی نہیں دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت ہو سکتا ہے کہ ایران اپنی جوہری سائٹس پر کیمروں کی تنصیب نہ کرے اور عالمی انسپکشن کے لیے عالمی ادارے کے انسپکٹرز کو بھی اجازت نہ دینے سمیت انہیں رپورٹس بھی جمع نہ کرائی جائیں اور یہ اس وقت تک ہو سکتا ہے جب تک ہماری جوہری تنصیبات سے متعلق سکیورٹی کی ضمانت نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کی 3 جوہری تنصیبات کو بی 2 بمبار طیاروں سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں فردو، نطنز اور اصفہان کی تنصیبات شامل ہیں۔ امریکی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے اور اب ایران کبھی ایٹم بم نہیں بنا سکے گا البتہ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس افزودہ شدہ یورینینم محفوظ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری کے ساتھ تعاون معطل بل کی منظوری دی ا ئی اے ای اے ایران کی
پڑھیں:
گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کی ملاقات، تجارت سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، معاشی تعاون، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ نے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔