ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے آئندہ 12سے24 گھنٹوں کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی سمیت آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹھرپارکر، میر پور خاص کے علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں شدید تیز ہواوں کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے،تیز ہواوں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں،آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 41 شہید حکومت نے فاٹا، پاٹا پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کی اپوزیشن کی تجویز مسترد کردی نومئی سے متعلق مقدمات معافی کااختیار نہیں، اعظم نذیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے چور چور کے نعرے ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مختلف مقامات پر اور گرج چمک طوفان اور بارش کا
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی اگست 2026تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، چیف جسٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم