ویب ڈیسک :یانگو کے ساتھ گاڑی چلانا محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے کہیں بڑے فوائد ہیں،یہ ڈرائیورز کو آزادی، حفاظت، برادری کا حصہ بننے اور نئے مواقع کے دروازے کھولنے کا موقع دیتا ہے۔

 یانگو کے پارٹنر ڈرائیور صرف ڈرائیور نہیں بلکہ ایک بڑھتی ہوئی تحریک کی دھڑکن ہیں جو پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو آزادانہ اور باوقار انداز میں سفر کرنے کا اختیار دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی شرائط پر باعزت روزی بھی کما رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا

 ذیل میں درج یہ 6 وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یانگو پر بطور پارٹنر ڈرائیور شامل ہونا آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند فیصلوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

یانگو کے ساتھ ڈرائیونگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہاں آپ کا وقت اور اصول آپ کے اپنے ہیں۔ چاہے آپ فل ٹائم کام کریں، پارٹ ٹائم یا صرف کچھ خاص اوقات میں، یانگو آپ کو مکمل لچک فراہم کرتا ہے۔ آپ اپنے خاندان کے قریب رہ کر یا مخصوص علاقے میں رہتے ہوئے بھی باوقار روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چاہے آپ کے پاس اپنی گاڑی ہو یا نہ ہو، اگر آپ ڈرائیونگ جانتے ہیں تو یانگو آپ کو ایسا پلیٹ فارم دیتا ہے جہاں آپ ہر ماہ چھ ہندسوں (لاکھ سے زیادہ) کی کمائی کر سکتے ہیں۔

فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں  

 آپ جتنی اسمارٹ گاڑی چلاتے ہیں اتنا ہی آپ زیادہ پیسہ کماتے ہیں اور یہ بہت آسان ہے۔ پِک ٹائم بونسز اور گارنٹیز سے لے کر اسمارٹ روٹ آپٹیمائزیشن تک، یانگو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی محنت بہترین کمائی میں بدل جائے۔ اپنی گاڑی کے ساتھ کل وقتی ڈرائیونگ کرتے ہوئے پارٹنر ڈرائیور ایک ماہ میں درج ذیل کمائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں:

 کار سے: دو لاکھ سے دو لاکھ پچیانوے ہزار (Rs.

200,000-295,000)

سپریم کورٹ نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی

 ٹک ٹک سے: ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے ایک لاکھ ستانوے ہزار (Rs.166,000-197,000)

 موٹر سائیکل سے: ایک لاکھ گیارہ ہزار سے ایک لاکھ ستائیس ہزار (Rs.111,000-127,000)

یانگو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس کے پارٹنر ڈرائیورز اس کے آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اسی لیے ان کی محنت کا اعتراف اور شکریہ ادا کرنے کے لیے یانگو نہ صرف ڈرائیورز کو سڑک پر سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی زندگیوں میں آسانیاں بھی پیدا کرتا ہے۔ YangoCares اور Drivers’ Dreams جیسے اقدامات کے ذریعے پارٹنر ڈرائیورز کو اپنے ذاتی سنگ میل حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چاہے یہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کی جدوجہد ہو یا زندگی بھر کی خواہش جیسے اپنے گھر والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا، یانگو ڈرائیورز کے ہر خواب کو اہمیت دیتا ہے اور اسے حقیقت بنانے میں مدد کرتا ہے۔

بھارت: خواب یا بوجھ؟ ڈاکٹر بننے سے انکار پر نوجوان کی خودکشی

روزانہ کا سفر؟ اسے اپنے لیے استعمال میں لائیں اور پیسہ کمائیں۔ یانگو کے مائی ہوم اور مائی ڈیسٹنیشن فیچر کے ساتھ، دفتر جانے والے دن میں دو بار اپنے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں، راستے میں مسافروں کو اٹھا سکتے ہیں، اور اپنے پیٹرول کے اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔ اس طرح اپنی روزمرہ کی ڈرائیو کو ضمنی آمدنی میں تبدیل کریں۔

 یانگو کے لیے ذہنی سکون اور معیاری سفر سب سے اہم ہیں۔ ہر سواری کو ایپ میں موجود جدید حفاظتی ٹولز جیسے SOS بٹن، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور تصدیق شدہ مسافر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب، یانگو ڈرائیورز کو شمولیت سے پہلے سخت اسکریننگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ایک قابلِ اعتماد اور پیشہ ورانہ کمیونٹی کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ، یانگو کی ایک مستعد حفاظتی ٹیم ہمہ وقت مدد کے لیے موجود رہتی ہے جو ڈرائیورز اور مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا

 یانگو میں پارٹنرز کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ ڈرائیورز کو ان کے تعاون کے اعتراف میں باقاعدہ ترغیبات، انعامات اور نمایاں پہچان دی جاتی ہے۔ کل وقتی ڈرائیور اپنی کل ماہانہ آمدنی پر تقریباً 30 فیصد تک بونس حاصل کر سکتے ہیں، جو انہیں مزید محنت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مزید یہ کہ یانگو کے پارٹنر ڈرائیورز صرف مسافروں کی سواری تک محدود نہیں رہتے بلکہ وہ اپنے پورٹ فولیو اور آمدنی کو ڈیلیوری اور دیگر خدمات میں توسیع دے کر زیادہ متنوع بنا سکتے ہیں۔ یانگو کے ساتھ یہ سفر صرف ڈرائیونگ پر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک کامیاب اور روشن مستقبل کی شروعات ہے۔

 مزید براں، یانگو اپنے ہیروز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈرائیورز کے لیے باقاعدہ تقریبات اور مقابلوں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ ان ایونٹس میں پارٹنر ڈرائیورز کو نہ صرف عزت و احترام دیا جاتا ہے بلکہ وہ عمرہ کے مبارک سفر، موٹر سائیکل اور دیگر شاندار تحائف جیتنے کا بھی موقع حاصل کرتے ہیں۔

 یانگو میں آپ صرف مسافروں کو نہیں چلا رہے بلکہ آپ اپنی کامیابی کی کہانی بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔
 
 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پارٹنر ڈرائیورز پارٹنر ڈرائیور ڈرائیورز کو کر سکتے ہیں ایک لاکھ یانگو کے کے ساتھ دیتا ہے یانگو ا کرتا ہے بلکہ ا کے لیے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ