UrduPoint:
2026-07-24@03:03:31 GMT

یانگو کے ساتھ محفوظ سفر اور زیادہ آمدنی

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

یانگو کے ساتھ محفوظ سفر اور زیادہ آمدنی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) یانگو کے ساتھ گاڑی چلانا محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے کہیں بڑے فوائد ہیں۔ یہ ڈرائیورز کو آزادی، حفاظت، برادری کا حصہ بننے اور نئے مواقع کے دروازے کھولنے کا موقع دیتا ہے۔ یانگو کے پارٹنر ڈرائیور صرف ڈرائیور نہیں بلکہ ایک بڑھتی ہوئی تحریک کی دھڑکن ہیں، جو پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو آزادانہ اور باوقار انداز میں سفر کرنے کا اختیار دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی شرائط پر باعزت روزی بھی کما رہے ہیں۔



ذیل میں درج یہ 6 وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یانگو پر بطور پارٹنر ڈرائیور شامل ہونا آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند فیصلوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

۱۔    کسی کے ماتحت نہیں بلکہ خود اپنے باس بنیں۔

(جاری ہے)


یانگو کے ساتھ ڈرائیونگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہاں آپ کا وقت اور اصول آپ کے اپنے ہیں۔ چاہے آپ فل ٹائم کام کریں، پارٹ ٹائم یا صرف کچھ خاص اوقات میں، یانگو آپ کو مکمل لچک فراہم کرتا ہے۔

آپ اپنے خاندان کے قریب رہ کر یا مخصوص علاقے میں رہتے ہوئے بھی باوقار روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چاہے آپ کے پاس اپنی گاڑی ہو یا نہ ہو، اگر آپ ڈرائیونگ جانتے ہیں تو یانگو آپ کو ایسا پلیٹ فارم دیتا ہے جہاں آپ ہر ماہ چھ ہندسوں (لاکھ سے زیادہ) کی کمائی کر سکتے ہیں۔

۲۔     اسمارٹ ڈرائیونگ، زیادہ کمائی۔


آپ جتنی اسمارٹ گاڑی چلاتے ہیں، اتنا ہی آپ زیادہ پیسہ کماتے ہیں اور یہ بہت آسان ہے۔ پِک ٹائم بونسز اور گارنٹیز سے لے کر سمارٹ روٹ آپٹیمائزیشن تک، یانگو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی محنت بہترین کمائی میں بدل جائے۔ اپنی گاڑی کے ساتھ کل وقتی ڈرائیونگ کرتے ہوئے، پارٹنر ڈرائیور ایک ماہ میں درج ذیل کمائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں:
کار سے:         دو لاکھ سے دو لاکھ پچیانوے ہزار  (Rs.

200,000-295,000) 
ٹک ٹک سے :        ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے ایک لاکھ ستانوے ہزار (Rs.166,000-197,000) 
موٹر سائیکل سے :         ایک لاکھ گیارہ ہزار سے ایک لاکھ ستائیس ہزار (Rs.111,000-127,000) 

۳۔

     خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔
یانگو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس کے پارٹنر ڈرائیورز اس کے آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اسی لیے ان کی محنت کا اعتراف اور شکریہ ادا کرنے کے لیے، یانگو نہ صرف ڈرائیورز کو سڑک پر سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی زندگیوں میں آسانیاں بھی پیدا کرتا ہے۔YangoCares اور Drivers' Dreamsجیسے اقدامات کے ذریعے پارٹنر ڈرائیورز کو اپنے ذاتی سنگ میل حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

چاہے یہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کی جدوجہد ہو یا زندگی بھر کی خواہش جیسے اپنے گھر والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا، یانگو ڈرائیورز کے ہر خواب کو اہمیت دیتا ہے اور اسے حقیقت بنانے میں مدد کرتا ہے۔

۴۔    ــ’’میرا گھر‘‘کے ساتھ پیٹرول پر بچت کریں۔
روزانہ کا سفر؟ اسے اپنے لیے استعمال میں لائیںاور پیسہ کمائیں۔

یانگو کے مائی ہوم اور مائی ڈیسٹنیشن فیچر کے ساتھ، دفتر جانے والے دن میں دو بار اپنے راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں، راستے میں مسافروں کو اٹھا سکتے ہیں، اور اپنے پٹرول کے اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔ اس طرح اپنی روزمرہ کی ڈرائیو کو ضمنی آمدنی میں تبدیل کریں۔ 

۵۔     حفاظت جس پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں۔
یانگو کے لیے ذہنی سکون اور معیاری سفر سب سے اہم ہیں۔

ہر سواری کو ایپ میں موجود جدید حفاظتی ٹولز جیسے SOS بٹن، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور تصدیق شدہ مسافر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب، یانگو ڈرائیورز کو شمولیت سے پہلے سخت اسکریننگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ایک قابلِ اعتماد اور پیشہ ورانہ کمیونٹی کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ، یانگو کی ایک مستعد حفاظتی ٹیم ہمہ وقت مدد کے لیے موجود رہتی ہے جو ڈرائیورز اور مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔




۶۔     ترقی، پہچان، اور انعاماتْ
یانگو میں پارٹنرز کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ ڈرائیورز کو ان کے تعاون کے اعتراف میں باقاعدہ ترغیبات، انعامات اور نمایاں پہچان دی جاتی ہے۔ کل وقتی ڈرائیور اپنی کل ماہانہ آمدنی پر تقریباً 30 فیصد تک بونس حاصل کر سکتے ہیں، جو انہیں مزید محنت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

مزید یہ کہ یانگو کے پارٹنر ڈرائیورز صرف مسافروں کی سواری تک محدود نہیں رہتے بلکہ وہ اپنے پورٹ فولیو اور آمدنی کو ڈیلیوری اور دیگر خدمات میں توسیع دے کر زیادہ متنوع بنا سکتے ہیں۔ یانگو کے ساتھ یہ سفر صرف ڈرائیونگ پر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک کامیاب اور روشن مستقبل کی شروعات ہے۔

مزید براں، یانگو اپنے ہیروز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈرائیورز کے لیے باقاعدہ تقریبات اور مقابلوں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔

ان ایونٹس میں پارٹنر ڈرائیورز کو نہ صرف عزت و احترام دیا جاتا ہے بلکہ وہ عمرہ کے مبارک سفر، موٹر سائیکل اور دیگر شاندار تحائف جیتنے کا بھی موقع حاصل کرتے ہیں۔

یانگو میں آپ صرف مسافروں کو نہیں چلا رہے بلکہ آپ اپنی کامیابی کی کہانی بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پارٹنر ڈرائیورز پارٹنر ڈرائیور یانگو کے ساتھ ڈرائیورز کو کر سکتے ہیں ایک لاکھ دیتا ہے کرتا ہے یانگو ا بلکہ ا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔

ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ