data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ترجمان کے مطابق مون سون کے دوران ائرپورٹ پر کیڑوں کی افزائش کی وجہ سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ائر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ائرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ کھلی اشیا اور ساز و سامان کو محفوظ انداز میں باندھا یا ذخیرہ کیا جائے تاکہ شدید موسم میں نقصان سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے یا باندھنے کے انتظامات کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔تمام بیکن لائٹس اور پولز کو محفوظ اور مکمل طور پر فعال رکھنے، بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والے عوامل کو ختم کرنے اور ائر فیلڈ لائٹنگ ٹیم کو روشنیوں کی درستگی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران ائرپورٹ آپریشنز کو محفوظ اور بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو محفوظ

پڑھیں:

آزاد کشمیر: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام بھیجنے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے فوری طور پر ناموں کا پینل چیئرمین کشمیر کونسل کو بھجوایا جائے۔

یہ فیصلہ چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پر سنایا گیا، جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اب دس ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ ابھی تک چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس تاخیر سے انتخابی عمل اور شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ بروقت تقرریاں نہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جو جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ جلد از جلد اس سلسلے میں اقدامات کرے تاکہ عوام کے جمہوری حقوق محفوظ رہیں۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کراچی کی قائد اعظم ٹرافی میں نمائندگی یقینی ہوگئی
  • انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی تبدیل، 15 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگانے کا فیصلہ
  •  مریم نواز کی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ
  • سیرتِ نبوی ؐ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے‘جماعت اہلسنّت
  • صوبائی وزراء کا اجلاس؛ تمام سکولز میں ایچ پی وی ویکسینیشن ڈے منانے کی ہدایت
  • بھاری گاڑیوں کیلئے نئی شرائط، عمل کرنا لازم قرار؛ نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام بھیجنے کی ہدایت
  • چین نے اے آئی کی بدولت بلند ترین ڈیم تعمیر کرکے پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا
  • فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • فلپائن میں سمندری طوفان‘ ایمرجنسی نافذ‘ ہزاروں افراد کی نقل مکانی