Jasarat News:
2025-08-10@23:02:27 GMT

سندھ میں دفعہ 144نافذ 9،10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت
نامے بھی معطل رہیں گے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ صوبے میں ڈرون ہیلی کیم اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی رہے گی۔ لائوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مری میں میں تین روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر مری میں سکیورٹی خدشات کے باعث 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران شہر میں صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہو گی، جبکہ انفرادی یا غیر خاندانی گروپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنےکے لیے کیا گیا ہے۔ خاص طور پر مال روڈ اور جی پی او چوک جیسے مقامات پر صرف فیملی یونٹس کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ اقدام 30 جولائی کو ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا، جہاں ممکنہ ہجوم، بدنظمی اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور یہ عدالتی کارروائی پابندی ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری میں یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ مال روڈ پر موجود سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، جس سے شہر کا منظر دیدنی ہو چکا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • مری مال روڈ پر تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • مری میں میں تین روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
  • مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی
  • محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام کراچی میں ساحل سمندر پر منی میراتھن کا انعقاد
  • ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
  • 15 اگست چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • سندھ میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان
  • محکمہ تعلیم سندھ کا چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان
  • سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان