بچے سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں بچے سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی، ملزم 3 سال قبل 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، 3 سال قبل 9 سالہ بچہ واہ کینٹ گھر سے بھائی کے ساتھ نکلا جسکی نعش کھیتوں میں سے ملی تھی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اندھا قتل ایک معمہ اور ملوث ملزم کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لئے چیلنج تھی۔
راولپنڈی پولیس گزشتہ 3 سال سے مسلسل مقدمہ کی تفتیش کر رہی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف خصوصی ٹیمیں کیس پر کام کر رہی تھیں۔
ہلاک ملزم کے بارے میں ٹھوس شواہد سامنے آئے تھے کہ اسی نے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیادتی کے بعد قتل ملزم کی کے لئے
پڑھیں:
کراچی،سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)سائٹ کے علاقے ولیکا گرانڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ولیکا مسجد کے قریب 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈکیت مارے گئے۔(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے اور پولیس کے پہنچتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مارے گئے۔ہلاک دونوں ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔