پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز


لاہور: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ بارش کے باعث حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ ،کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں بارش کے بعد درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا الرٹ ہے، ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کیلئے طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، صوبائی حکومتوں کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے پیش نظر انتظامی معاملات بہتر بنانے کے اعلانات کئے گئے ہیں۔

بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔

اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور ریسکیو کر کے نکال لیا گیا، بچوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حجرہ شاہ مقیم میں بھی تیز بارش کے باعث اٹاری روڑ پر محنت کشوں کے تین گھروں کی چھتیں گر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا، اوکاڑہ میں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دیپال پور میں چھت گرنے سے 2 افراد، شیخ بستی میں کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی ہوگئی، جڑانوالہ 240 موڑ پر چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتاری سے روک دیا پاکستان عالمی امن میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا پیپلز پارٹی کا بجٹ میں متنازع شقوں میں ترمیم کا مطالبہ، کابینہ آج نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری دے گی وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت کردی خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، ٹرمپ ، ایران پر امریکی حملوں کو ہیروشیما پر ایٹمی بمباری سے.

.. وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حادثات میں 2 افراد افراد جاں بحق بارش کے باعث میں بارش کے چھت گرنے سے پنجاب کے کے مختلف

پڑھیں:

لداخ میں سول نافرمانی تحریک، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 70 زخمی

لداخ (نیوزڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد لداخ خطے میں بھی بھارتی بربریت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے لداخ بھارت کی گرفت سے نکل رہا ہے، بھارتی سرکار نے لداخ میں کرفیو نافذ کر دیا، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی قبضے کو چیلنج کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخی عوام خود کو دھوکے اور غصے کی کیفیت میں محسوس کر رہے ہیں، اگر آج لداخ خود کو محرومی اور مایوسی کا شکار سمجھ رہا ہے تو جموں و کشمیر کے عوام کا دکھ کتنا گہرا ہوگا؟

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے لداخ میں اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور شدیدلاٹھی چارج کیا جبکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق ہو گئے اور 70سے زائد زخمی ہیں۔

بھارتی قبضے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران 5بھارتی فوجی ہلاک، 10سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے، لہہ میں مظاہرین نے بی جے پی کے 3دفاتر کو آگ لگا دی، بھارتی فورسز کی 15چوکیوں اور ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کیاگیا۔

لداخ کے علاقے لہہ کی صورتحال کشیدہ ہے، کرفیو اورسخت پابندیاں نافذ کر دی گئیں، احتجاج کی قیادت کارگل ڈیموکریٹک الائنس اورلہہ اپیکس باڈی کر ررہی ہے جبکہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف لداخ کے مظاہرین کی قیادت نے خود مختاری کی بحالی ، ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • سُپر طوفان رگاسا نے تائیوان میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتا
  • لداخ میں سول نافرمانی تحریک، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 70 زخمی
  • کراچی: مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • چین میں سمندری طوفان ’ریگاسا‘ کے باعث 10 شہروں میں ہنگامی اقدامات، اسکول اور کاروبار بند
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی
  • پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی: ہیوی ٹریفک کے باعث خونی حادثات کا سلسلہ جاری، ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی