ایران میں محصور پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے پاک فوج کے جامع انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری، ایران میں محصور ہوگئے تھے جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے، پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے جامع انتظامات کیے گئے۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری، ایران میں محصور ہوگئے تھے جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے، پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے۔ پاکستانی شہریوں کو ایران میں غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا، جس پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے محصور پاکستانیوں کو محفوظ راستے سے واپس لایا گیا۔
پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز کے تعاون سے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی، طبی امداد، رہائش اور نقل و حمل کے مکمل انتظامات کیے۔ ہر پاکستانی شہری کو دستاویزی کارروائیوں میں آسانی فراہم کی گئی اور ان کی ضروریات کا خیال رکھا گیا، اس موقع پر گوادر کا سرحدی علاقہ قومی یکجہتی کا مرکز بنا رہا، جہاں پاک فوج کے جوانوں نے بے لوث خدمت کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کی مسلسل کاوشوں نے یہ یقینی بنایا کہ تمام پاکستانی شہری بلا خوف و خطر اپنے وطن پہنچ سکیں، یہ مشن پاک فوج اور قوم کے درمیان گہرے رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر پاکستانی شہری نے محسوس کیا کہ مشکل گھڑی میں اس کا وطن اور افواج ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑی ہیں، پاک فوج کی کاوش اس عزم کی غماز ہے کہ وطن کی خدمت اور عوام کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں محصور پاکستانی شہری پاک فوج
پڑھیں:
کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز
بلوچستان سے ایران جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا۔
ایران ایئر کی پہلی پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی، ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔
ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر اور چیمبر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
ایران ایئر کی پرواز 75 مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے زاہدان روانہ ہوئی۔
اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان سے کوئٹہ پہنچی، ایئر لائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روز جمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔