امریکی صدر میئرنیویارک ظہران ممدانی کی جیت پرپھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی نے منگل کی رات حیران کن کامیابی حاصل کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ شہر کے ممکنہ میئر بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سو فیصد کمیونسٹ پاگل قرار دے دیا۔
(جاری ہے)
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ظہران ممدانی، ایک 100 فیصد کمیونسٹ پاگل، ڈیموکریٹک پرائمری جیت گیا ہے اور اب میئر بننے جا رہا ہے۔ ہم پہلے بھی انتہا پسند بائیں بازو کے لوگوں کو دیکھ چکے ہیں، لیکن یہ تو حد سے بڑھ گیا ہے۔ وہ بہت دردناک ہے، اس کی آواز ناقابلِ برداشت ہے، اور وہ زیادہ ذہین بھی نہیں۔ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک اراکین کو بھی نشانہ بنایا، جنہوں نے ممدانی کی حمایت کی، بشمول نمایاں رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز۔ ٹرمپ نے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے اقلیتی لیڈر چک شومر کو طنزیہ انداز میں ہمارے عظیم فلسطینی سینیٹر کہا اور دعوی کیا کہ رونے والا چک شومر ممدانی کے آگے جھک رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہاتھ میں ہے، اور اگر انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ان سے کچھ ممکن ہوا تو وہ ضرور کریں گے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیاکہ پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں، اور وہ جلد اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور وہ جنگ رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے بھی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ روسی اور یوکرینی قیادت سے ملاقاتوں کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
دریں اثنا صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین میں امن معاہدہ طے نہیں پایا تو روس پر نئی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
عالمی سطح پر بھی اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیوٹن نے عندیہ دیا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات یو اے ای میں ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا
روسی صدر نے مزید کہاکہ کئی دوست ممالک دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کروانے کے لیے کوشاں ہیں، اور اگر ایسا ہوا تو یہ ملاقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر امن معاہدہ جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ وی نیوز