پاکستان دنیا بھر میں تشدد کا شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں تشدد کا شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور عزت کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد اور غیر انسانی سلوک اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی نگرانی کے ذریعے احتساب کے نظام کو مضبوط کر رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین تشدد جاری ہے، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ قابض قوتوں کے جرائم کی مذمت کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غیر ملکی قبضے کے دوران تشدد کے بطور ہتھیار استعمال پر شدید تشویش رکھتا ہے اور پاکستان عالمی برادری سے مظلوموں کی مدد اور انصاف کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کہ پاکستان کرتا ہے نے کہا
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔