خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح اور مقامی لوگ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گلیشیئرز پھٹنے پی ڈی ایم اے کا خطرہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔