---فائل فوٹو

حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو اہم ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق جن ممالک سے درآمدات پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا ان میں امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وزارتِ خزانہ پہلے ہی امریکا کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کر چکی ہے۔

امریکا کے ساتھ جولائی میں ٹیرف، تجارت اور سرمایہ کاری مذاکرات اور معاہدے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی سے درآمدات پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا، جرمنی گلہ کرنے کے علاوہ یورپی یونین سے بھی ٹیکس استثنیٰ کےلیے دباؤ ڈالواتا رہا ہے۔ 

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع توانائی میں پاکستان کو سب سے زیادہ امداد جرمنی دیتا ہے۔

 اس کے علاوہ برطانیہ یورپی یونین سے باہر پاکستان کی سے بڑی برآمدات کا مرکز ہے اور برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بعد نئی منڈیوں کی تلاش ہے۔ 

اسی طرح جاپان نے درآمدات پر ٹیکس اضافے سے مزید سرمایہ کاری متاثر ہونے کا کہا ہے، اس کے بعد چین سے درآمدات اور آن لائن خریداری پر ٹیکسوں کو کم رکھا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کا مؤقف ہے کہ چین سے آنے والی اشیاء مقامی کاروبار اور روزگار میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: درآمدات پر ٹیکس

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک امدادی سامان کی 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلبا پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جمعہ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت مسلسل امدادی سامان غزہ بھجوا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے دو چارٹرڈ طیارے 100، 100 ٹن امدادی سامان اردن پہنچائیں گے جہاں سے یہ سامان اردن کے فلاحی ادارے کے ذریعے زمینی راستے سے غزہ تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے، فلسطینی میڈیکل طلبا پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں دانستہ طور پر غذائی قلت پیدا کی گئی ہے جس کے باعث شہری اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان امدادی سامان خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات غزہ کے شہریوں کے لئے بھجواتی رہی ہے اور بھجواتی رہے گی۔

ہم اس کاز کے ساتھ مکمل طور پر پرعزم ہیں، اس مشن میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے بھی حصہ لیا، ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ ان مظالم کا خاتمہ ہوگا۔ تقریب میں فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے سامان کی فوری روانگی کو یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔\932

متعلقہ مضامین

  • یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز
  • یوکرین علاقہ چھوڑے تو نیٹو رکن بن سکتا ہے، یورپی ممالک نے امریکا کو حیران کن تجویز دے دی
  • حکومت کا صنعتوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ
  • جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
  • چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں کو اہم نوٹس جاری
  • وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک امدادی سامان کی 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، عطاء اللہ تارڑ
  • الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
  • الیکشن کمیشن: سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
  • پاکستان سے ایران کیلئے پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری