فرقہ واریت ناقابل برداشت، ریاستی رٹ کیخلاف اقدام بغاوت ہوگا، اسلامی نظریاتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت ناقابل برداشت جب کہ ریاستی رٹ کے خلاف اقدام بغاوت سمجھا جائے گا۔
محرم الحرام کے دوران امن عامہ اور سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک جامع اور متفقہ ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، جس میں تمام مسالک کے نمائندہ علما کی باہمی مشاورت اور دستخط شامل ہیں۔
کونسل نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی، پرتشدد اقدام یا شدت پسندی کو بغاوت تصور کیا جائے گا، جو نہ صرف آئینی جرم ہے بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی سراسر خلاف ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس اہم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری پر آئینی تقاضوں کی پابندی لازم ہے اور ریاستی نظم و ضبط کو چیلنج کرنا درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی فہم کی بنیاد پر کسی حکومتی یا سیکورٹی اہلکار یا کسی دوسرے مسلمان کو کافر قرار دے۔
محرم کے مہینے کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے گئے اس ضابطہ اخلاق میں فرقہ واریت، لسانی تعصب اور انتہا پسندی سے اجتناب کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علما کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کیا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور اس حوالے سے حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری سختی کے ساتھ ادا کریں۔
اعلامیے کے مطابق فرقہ وارانہ نعروں، اشتعال انگیز تقاریر اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور جو افراد ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پرامن اجتماعات و دیگر مذہبی رسومات کو مکمل آزادی حاصل ہے، مگر ان کا دائرہ قانون، اخلاقیات اور بین المسالک احترام کے دائرے میں رہنا لازم ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریاست کی رٹ اور اداروں کی عزت کو مجروح کرنا یا قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو محرم الحرام جیسے حساس مہینے کو فساد پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
کونسل نے ملک بھر کے علما، خطبا، ذاکرین اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیغام میں اعتدال، بھائی چارے اور حب الوطنی کو فروغ دیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی تقریر یا بیان جو دوسرے مکتب فکر کو نشانہ بنائے یا ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے، معاشرتی فساد کا سبب بن سکتا ہے، جس سے گریز لازم ہے۔
ضابطہ اخلاق میں یہ بھی شامل ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرے جو انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا صرف حکومتی اداروں کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل نے ضابطہ اخلاق فرقہ واریت گیا ہے کہ کے خلاف کیا ہے
پڑھیں:
فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ
فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
انقرہ(سب نیوز )ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف تمام مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہو گا اور عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف تمام مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہو گا اور عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔حاقان فیدان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی اب اسرائیل کا ساتھ دے کر اخلاقی بوجھ نہیں اٹھانا چاہتا، پوری دنیا اب جان چکی ہے کہ اسرائیل کو فاشسٹ ذہنیت کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم