علماء کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں جب مسلمان مقامی، ملکی اور عالمی سطح پر نازک ترین حالات سے گزر رہے ہیں، ایسے وقت میں تمام مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ وہ باہمی اختلافات سے بلند ہوکر وحدت اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس میرواعظ منزل راجوری کدل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وادی کی سرکردہ دینی تنظیموں سے وابستہ جید علماء کرام، مشائخ عظام، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ برسوں میں سوشل میڈیا پر نشر کی جانے والی لائیو ویڈیوز، بیانات یا تصاویر کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ اس تناظر میں تمام دینی تنظیموں اور افراد پر زور دیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی مواد سے گریز کریں جو اشتعال یا غلط فہمی کا باعث بنے۔

علماء کرام اور مقررین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے خطابات میں کسی بھی فرد یا فرقہ کے خلاف تنقید سے مکمل اجتناب کریں، خصوصاً اس لئے کہ موجودہ دور میں بیشتر مجالس اور اجتماعات براہِ راست نشر ہوتے ہیں یا بعد ازاں آن لائن اپلوڈ کئے جاتے ہیں۔ اس بات کی سختی سے تاکید کی گئی کہ ماہِ محرم کے دوران لگائے جانے والے بینرز، پوسٹرز اور منعقد کی جانے والی مجالس یا جلوسوں میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز یا متنازعہ زبان کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔ اس نازک موقع پر علماء کرام اور دینی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور حکمت اور نرم دلی کے ساتھ ان کی رہنمائی کریں۔ مقررین نے واضح کیا کہ رسول پاک (ص) کے صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار (ع) جیسی معزز ہستیوں کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہون نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف دل آزاری کا باعث بنتے ہیں بلکہ پُرامن ماحول کو متاثر کرتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔ اس دوران دونوں مکاتب فکر کے علماء کرام اور نمائندوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جب مسلمان مقامی، ملکی اور عالمی سطح پر نازک ترین حالات سے گزر رہے ہیں، ایسے وقت میں تمام مسلمانوں کے لئے لازم ہے کہ وہ باہمی اختلافات سے بلند ہوکر وحدت اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ماہِ محرم الحرام نہایت تقدس والا مہینہ ہے، جو پوری امت مسلمہ کے لئے باعثِ احترام ہے اور اس ماہ کے دوران کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ یا مسلکی کشیدگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتحادِ امت کو ایک اجتماعی اور غیر متزلزل ذمہ داری قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علماء کرام پر زور دیا کرام اور کیا جائے دیا گیا کسی بھی گیا کہ

پڑھیں:

’چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل مافیا کو پکڑیں‘ پنجاب میں کارروائی پر لوگوں کا اعتراض

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کے خلاف پنجاب بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے پیر فورس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ لاہور کی مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور کئی دکانیں سیل کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سیلاب کا بہانہ بنا کر عوام کا استحصال ناقابلِ قبول ہے۔ قیمتوں میں شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

سیلاب کا بہانہ بنا کر عوام کا استحصال ناقابلِ قبول ہے۔ قیمتوں میں شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ pic.twitter.com/7pmR5WzhZU

— Salma Butt (@SalmaButtPMLN) October 2, 2025

صارفین کی جانب سے اس کارروائی پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے معاون خصوصی کی کارکردگی کو سراہا، جب کہ کئی نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ منڈی اور بڑے تاجروں کی من مانی ہے، اور چھوٹے دکانداروں پر کارروائی کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ایک صارف نے کہا کہ لوگوں کی تذلیل نہ کریں بہت غلط پیغام جارہا ہے۔ ریڑھی اور ٹھیلے والا کبھی بھی خود  ناجائزریٹ نہیں لگاتا۔ سبزی فروٹ منڈیوں میں جائیں صبح صبح جہاں ان چیزوں کی نیلامی ہوتی ہے یہ وہاں سےخرید کر لاتے ہیں نرخوں کا اندازه ہو جائے گا۔

لوگوں کی تذلیل نہ کریں بہت غلط پیغام جارہا ھے . ریڑھی اور ٹھیلے والا کبھی بھی اپنے تئیں ناجائزریٹ نہیں لگاتا سبزی فروٹ منڈیوں میں جائیں صبح صبح جہاں ان چیزوں کی نیلا می ہوتی ہے یہ وہاں سےخرید کر لاتے ہیں نرخوں کا اندازه ہو جائے گا

— MUHAMMAD ANWARUL HAQ (@mahaq88) October 3, 2025

طاہر کیانی لکھتے ہیں کہ ان دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اوپر بیٹھے مافیا کو پکڑیں جو ان کو مہنگے داموں چیزیں دیتے ہیں ان کا علاج کریں۔

یہ لوگ واقعی پاگل ہیں ان دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اوپر بیٹھے مافیا کو پکڑو جو ان کو مہنگے داموں دیتے ہیں ان کا علاج کرو

— M TAHIR KAYANI (@Tarikayani) October 3, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں شاباشی دی۔

Shabash Salma ???????? https://t.co/9zRVAx5IkO

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 2, 2025

احسن خان نے لکھا کہ جب چینی کے ریٹ بڑھے تب آپ کدھر تھی۔

جب چینی کے ریٹ بڑھے تب میڈم صاحبہ کدھر تھی سوال کر سکتے ہیں کیونکہ ڈر لگتا ہے برا نا مان جائیں آپ https://t.co/xuvkQuXZKO

— Ahsan Khan (@SardarA95278756) October 2, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تیاریاں وانتظامات مکمل‘شارع فیصل پر ’’ غزہ مارچ ‘‘آج ہو گا ,عوام بھر پور شرکت کریں‘منعم ظفر خان
  • پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
  • توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت
  • مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک
  • اسرائیل نے فلوٹیلا کشتیوں سے گرفتار کیے گئے اطالوی رضاکاروں کو ملک بدر کردیا
  • ’چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل مافیا کو پکڑیں‘ پنجاب میں کارروائی پر لوگوں کا اعتراض
  • مہاتما گاندھی نے آر ایس ایس کو مطلق العنان نقطۂ نظر والی فرقہ وارانہ ادارہ قرار دیا تھا، کانگریس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی
  • یوپی موڑ کراچی پر آگ لگنے سے کچی آبادی متاثر، 20 جھگیاں جل کر راکھ
  • کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر