اب آپ اپنے خواب ویڈیو کی شکل میں ڈاکیومنٹ کرسکتے ہیں، جانیے کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
آپ نے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا تو سنا ہوگا لیکن اب نیدرلینڈز کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اسٹوڈیو موڈیم ورکس نے ایک ایسا انقلابی آلہ متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانی خوابوں کو ویڈیو فلموں میں تبدیل کردیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا
اس آلے کا نام ڈریم ریکارڈر ہے جو صرف بول کر سنائے گئے خواب کو سن کر ویڈیو میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈریم ریکارڈر ایسی اے آئی ویڈیوز تیار کرتا ہے جو اکثر خیالی اور غیر حقیقی مناظر پر مشتمل ہوتی ہیں، بالکل ویسے جیسے اصل خواب نظر آتے ہیں، بدلتے مناظر، غیر منطقی واقعات اور جذباتی دھند۔ کمپنی کے مطابق یہ آلہ خوابوں کے اس مبہم اور جذباتی تصور کو بالکل اسی انداز میں محفوظ کرتا ہے۔
آلہ کام کیسے کرتا ہے؟استعمال کنندہ کو صرف اپنا خواب کسی بھی زبان میں آلے میں بول کر سنانا ہوتا ہے۔ آلہ خود بخود اس کو تحریری شکل دیتا ہے اور چیٹ جی پی ٹی بھیج دیتا ہے جو ان خیالات کو ایک مکمل اور مربوط کہانی میں تبدیل کردیتا ہے۔
مزید پڑھیے: خاتون نے الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے دھوکے باز شوہر کو کیسے پکڑا؟
اس کے بعد لوما اے آئی اس کہانی کو خیالی ویڈیو میں بدل دیتا ہے جو خوابوں جیسا تاثر دیتی ہے۔
ڈیجیٹل خوابوں کی ڈائریڈریم ریکارڈر ہر خواب کی ویڈیو کو محفوظ کرتا ہے جسے صارف جب چاہے دوبارہ دیکھ سکتا ہے۔ یہ آلہ مکمل طور پر آف لائن کام کرتا ہے اور نہ ہی کسی فون، ایپ یا انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ صارف کو اپنے خوابوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور رازداری بھی محفوظ رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: سینکڑوں کلومیٹرز مفت میں بری، بحری اور فضائی سفر کرنے والا سیہ بالآخر پکڑا گیا
موڈیم ورکس نے اس آلے کو اوپن سورس بنایا ہے یعنی اس کے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر خاکے ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں۔ کوئی بھی صارف اسے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے گھر پر تیار کر سکتا ہے۔ کمپنی نے آلے کے تمام پرزہ جات کی فہرست اور قیمتیں بھی فراہم کی ہیں۔
ڈریم ریکارڈر بنانے کے لیے درکار تمام پرزوں کی مجموعی لاگت تقریباً 285 یورو بنتی ہے (شپنگ اور ٹیکس کے بغیر) جبکہ ایک خواب کو فلم میں بدلنے کی اے آئی لاگت صرف 0.
یہ آلہ نائٹ اسٹینڈ پر رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مدھم روشنی کے ساتھ جدید انداز میں خوابوں کے محافظ ’ڈریم کیچر‘ کی یاد دلاتا ہے۔ ماڈیم ورکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس آلے کی رونمائی کرتے ہوئے اسے خوابوں کی دنیا کا نیا دروازہ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی خواب کی ویڈیو خوابوں کا دروازہ ڈریم ریکارڈر مصنوعی ذہانت موڈیم ورکسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی خواب کی ویڈیو خوابوں کا دروازہ ڈریم ریکارڈر مصنوعی ذہانت موڈیم ورکس ڈریم ریکارڈر کرتا ہے اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
منظور وسان کو پھر خواب نظر آگیا، نومبر دسمبر میں کیا ہوگا، بتا دیا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت جا رہے ہیں، 2 مہینے اہم ہیں، نومبر دسمبر میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔
منظور وسان نے بتایا کہ آپ چھوٹا کہہ لیں یا بڑا لیکن ان 2 مہینوں میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ’’عمران خان مارچ میں نااہل ، جیل بھی جائیں گے ‘‘ منظور وسان کی پیشگوئی
اس سے قبل فروری 2023 میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہوکر جیل جائیں گے۔
منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے۔ عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اختیارات خواب صدر منظور وسان