سٹی 42: پنجاب کے6محکموں کےسیکرٹریزکوجنوبی پنجاب کےسیکرٹریزکااضافی چارج مل گیا
رفاقت علی کوسیکرٹری پی این ڈی جنوبی پنجاب کااضافی چارج دیدیاگیا،نوٹیفکیشن جاری کردیا 
ڈاکٹراحمدجاوید قاضی کوجنوبی پنجاب کےہوم سیکرٹری،نورالامین مینگل کوسیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب ،مدثر ریاض ملک کوسیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب،غلام فرید کوسیکرٹری ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب ،
احمدعزیز تارڑ کو سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کااضافی چارج دےدیاگیا
 

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور کے 2 چڑیاں گھروں کیلیے جنوبی افریقا سے 12 زرافے رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گے

جنوبی افریقا سے زرافوں کی بڑی کھیپ اسی ماہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ 12 زرافے درآمد کیے جا رہے ہیں جن میں سے 9 لاہور سفاری زو اور 3 لاہور چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے۔

یہ زرافے خصوصی انتظامات کے تحت بذریعہ فضائی راستہ لاہور پہنچیں گے۔

مدثر حسن کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد زرافوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جہاں کم از کم 15 دن سے ایک ماہ تک ان کا مکمل طبی معائنہ اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ صحت یابی کی رپورٹ کے بعد ہی انہیں عوام کے لیے نمائش میں لایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زرافوں کی شپنگ کے لیے خصوصی ائیرلائن میں بکنگ کروانا پڑتی ہے۔ یہ زرافے جنوبی افریقہ سے شپنگ کے بعد کم  ازکم چار مختلف ائیرپورٹس سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچیں گے۔

زرافوں کے علاوہ بڑے جانوروں کی ایک اور کھیپ بھی درآمد کرنے کا منصوبہ تھا، جس میں تین گینڈے (ایک لاہور چڑیا گھر اور جوڑا سفاری زو کے لیے) اور ایک نر دریائی گھوڑا شامل تھے۔ تاہم ان جانوروں کی درآمد کورنٹائن کلیئرنس اور جانوروں کی صحت سے متعلق خدشات کے باعث خاص طور پر جنوبی افریقہ کے بعض علاقوں میں پائی جانے والی منہ کھر کی ڈیزیز کے خطرات کی وجہ تعطل کا شکار ہے۔

محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ زرافوں کی آمد کے لیے تمام بین الاقوامی اور قومی حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ جانوروں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ 2018 میں بھی لاہور چڑیا میں تین زرافے لائے گئےتھے جن میں سے دو کی اموات ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے 2 چڑیاں گھروں کیلیے جنوبی افریقا سے 12 زرافے رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گے
  • جنوبی کوریا میں شرح پیدائش کم ہونے سے فوج کی تعداد میں تشویشناک حدتک کمی 
  • جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی کی شرح گرنے سے فوج کی تعداد میں بڑی کمی
  • جنوبی وزیرستان: اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا
  • پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج
  • جنوبی وزیرستان: قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ، پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین
  • چین میں چکن گونیا کا خوفناک پھیلاؤ! صرف ایک ماہ میں 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے
  • جنوبی پنجاب، عوام، خصوصاً کسان شدید مشکلات کا شکار: حافظ نعیم 
  • شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں صبح 5 بجے سے 10 اگست شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
  • شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ