Jasarat News:
2025-08-11@00:13:50 GMT

سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 573 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل مکمل کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کیں، جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

اجلاس کے دوران مختلف اہم ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، جن میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری، پیٹرولیم مصنوعات پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کاربن لیوی، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات سے متعلق قانون، انکم ٹیکس آرڈیننس، کسٹمز ایکٹ 1969، اور فنانس بل 2025 کی شق 9 شامل ہیں۔

قومی اسمبلی نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

یاد رہے چند روز قبل سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والے سولر سسٹمز کا 46 فیصد سامان درآمد کیا جاتا ہے، اسی لیے سولر پینل پر ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کی جامعات کے لیے فنڈز میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور بجٹ کی تیاری میں اتحادی جماعتوں سے مسلسل مشاورت جاری ہے، جن کے ساتھ 6 سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان میں

جی ایس ایم اے نے پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل سیکٹر پر 33 فیصد ٹیکس خطے میں سب سے بلند سطح ہے۔اسلام آباد میں جی ایس ایم اے کا دوسری ڈیجیٹل نیشن سمٹ ہوئی جہاں رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں 68 فیصد کے پاس اسمارٹ فون ہے لیکن صرف 29 فیصد موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کا 52 فیصد خلا خطے میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اسپیکٹرم قیمتیں بہت زیادہ اور کنیکٹیویٹی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔بتایا گیا کہ موبائل سیکٹر پر 33 فیصد ٹیکس ہے جو خطے میں سب سے بلند سطح ہے، خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال 33 سے 45 فیصد تک بڑھا ہے۔جی ایس ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کو فوری مالی اور اسپیکٹرم اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں 10 ملین نئے براڈبینڈ صارفین اور انٹرنیٹ استعمال میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ40 سافٹ ویئر پارکس، اے آئی ڈیٹا سینٹرز اور 17 ٹیلی کام منصوبوں پر کام ہے اور پاکستان جی فائیو، اے آئی اور آئی او ٹی میں علاقائی لیڈر بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
  • ایکنیک نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پلانٹ منصوبہ کی منظوری دیدی
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری
  • گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری، وزیراعظم کی 3 سال میں تکمیل کی ہدایت
  • نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانا مہنگا، پراپرٹی ٹیکس شرح میں بڑی تبدیلی
  • نان فائلرز کیلئے بری خبر، بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھادیاگیا  
  • خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان میں
  • آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس بدستور 4 فیصد برقرار