مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب، پہلگام فالس فلیگ اور بے بنیاد گرفتاریاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ، بے بنیاد گرفتاریاں، جھوٹے الزامات، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب ہوگئی ہے۔ مودی سرکار کا اندرونی انتشار اور سیکیورٹی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹھوس ثبوت اور شواہد کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان پر الزام تراشی جاری ہے۔ بھارت میں پہلگام فالس فلیگ کی بنیاد پر گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔ فالس فلیگ آپریشنز اور الزام تراشیاں مودی کا سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں۔
بے بنیاد الزامات اور بغیر کسی ثبوت کے آئے روز مودی کے زیرِ سرپرستی پولیس کے ہاتھوں نہتے عوام نشانے پر ہیں۔ حالیہ آپریشن سندور میں ہوئی ہزیمت چھپانے کےلیے مودی سرکار کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی بلا ثبوت گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
25 جون کو بھارتی نیول ہیڈکوارٹرز کے کلرک کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کےلیے جاسوسی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق؛ ’’کلرک وشال یادو کی گرفتاری کے بعد انٹیلیجنس ونگ نے وجوہات ظاہر کرنے سے گریز کیا۔‘‘
این ڈی ٹی وی کے مطابق گرفتار کلرک کا تعلق ہریانہ سے ہے، نیوی ہیڈکوارٹر میں اپر ڈویژن کلرک کے طور پر تعینات تھا۔ وشال یادو کی گرفتاری کے باوجود اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ مبینہ طور پر فراہم کردہ معلومات کی نوعیت کیا تھی۔ سنگین الزامات کے باوجود شواہد اور تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔ وشال یادو پر الزام ہے کہ اس نے نے مبینہ طور پر آپریشن سندور کے دوران حساس معلومات شیئر کیں۔
اس سے قبل مودی سرکار نے بی جے پی کی حامی یوٹیوبر پر پاکستان کےلیے جاسوسی کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا۔ بغیر شواہد پاکستان پر الزام تراشی، بھارتی سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ ناکامی کا ثبوت ہے۔
مودی راج میں فالس فلیگ، الزام تراشی، اور میڈیا ٹرائل بھارتی ریاستی پالیسی بن چکی ہے۔ بی جے پی حکومت کی طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی سرکار فالس فلیگ بے بنیاد
پڑھیں:
بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی
27 سالہ فاسٹ باؤلر یوش دیال کو یوپی ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یوش دیال، جنہوں نے اس سال رائل چلنجرز بنگلور (RCB) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو گورکھپور لائنز نے 7 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا، مگر اب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) نے بتایا ہے کہ جے پور کے سنگانر صدر پولیس اسٹیشن میں یوش دیال کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد انہیں لیگ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے فرنچائز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوش دیال کو ٹیم میں شامل نہ کریں۔
مزید پڑھیں: دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر
یوش دیال نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور RCB کے لیے کل 43 میچز میں 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کے ساتھ آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2024 میں RCB کے لیے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم 2023 میں ان کا ایک یادگار میچ بھی رہا جس میں انہیں کولکتہ نائٹس رائڈرز کے بلے باز رنگو سنگھ نے آخری 5 گیندوں پر 5 چھکے مارے تھے۔
ریاستی عدالت نے یوش دیال کو کم عمر لڑکی کے مبینہ ریپ کیس میں گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ چونکہ متاثرہ بچی کم عمر ہے، اس لیے ملزم کو گرفتار ہونے سے روکنا ممکن نہیں۔ اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔
یوش دیال کے وکیل کنال جائمان نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس ان کے مؤکل کے خلاف سازش کا حصہ ہے اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
RCB آئی پی ایل رائل چلنجرز بنگلور فاسٹ باؤلر یوش دیال گجرات ٹائٹنز گورکھپور لائنز یوپی ٹی20 لیگ