فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو براہِ مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ہم اس ریاست پاکستان سے بات کرتے ہیں، جو آئین کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے، افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں سے ایس پی نے کہا سے بات
پڑھیں:
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان