صارم برنی—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں ملزم صام برنی کی درخواستِ ضمانت پر ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار ملزم صام برنی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ صارم برنی ایک سال سے جیل میں ہیں، مقدمہ جان بوجھ کر التواء میں ڈالا جا رہا ہے، کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوتا ہے تو کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ ریکارڈ سے واضح ہے ہم نے ایک بار بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی ہے، صارم برنی نے کوئی جرم نہیں کیا، ضمانت پر ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے وکیلِ صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سُنا دیا

لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق کیس میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ اس مقدمے میں ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کی جس کے باعث این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

واضح رہے کہ اس کیس میں استغاثہ اور دفاع کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈکی بھائی کو مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا اور ان کے خلاف تحقیقات اور عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار
  • ملٹری عدالت سے سزاﺅں کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم اشتہاری ملزم گرفتار
  • خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • وکیل قتل کیس، ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم
  • وکیل قتل کیس؛ ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم
  • ایمان مزاری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، عدالت کو آگاہی کیلیے مہلت طلب
  • عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سُنا دیا
  • عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا