پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پلاٹ اور گاڑی کی خریداری کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ سے منظور فنانس بل میں ترامیم بھی کردی گئی ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کے بعد یکم جولائی سے فنانس ایکٹ کی صورت اطلاق ہوجائے گا، فنانس ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی ترمیمی شقوں کا اطلاق شروع ہوجائے گا۔وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن114 سی میں ترامیم کردی گئی ہیں۔حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس آرڈیننس میں کی جانے والی ترمیم کے تحت گاڑیاں، جائیدادیں اور اثاثے خریدنے کے لیے ایف بی آر سے اہلیت کا سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا۔
فنانس بل میں بتایا گیا کہ ترمیم کے بعد 70 لاکھ روپے مالیت تک کی گاڑی خریدنے کے لیے ایف بی آر کا سرٹیفیکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا، اسی طرح ترمیم کے بعد 5 کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد خریدنے اور 10 کروڑ روپے مالیت تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے کے لیے ایف بی آر کا سرٹیفیکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔ترمیم کے بعد سولر کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 کے بجائے 10 فیصد ہوگا جبکہ پولٹری انڈسٹری میں چوزے پر 10 روپے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی بھارتی استدعا مسترد بھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی بھارتی استدعا مسترد قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس، پلاٹس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ نیلامی کے عمل کی نگرانی... سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟،تفصیلات سب نیوز پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر سے اہلیت کا فیصلہ ترمیم کے سب نیوز کے لیے کے بعد
پڑھیں:
پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
سٹی42: پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ان کامیاب کارروائیوں پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمے پر 80 لاکھ روپے اور ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کارروائی پر 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید برآں، حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ روپے،راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کارروائی پر 45 لاکھ روپے،سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کے خلاف کارروائی پر 25 لاکھ روپےاور گوجرانوالہ کے بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
حکام کے مطابق یہ تمام سفارشات منظوری کے لیے اعلیٰ سطح پر ارسال کر دی گئی ہیں۔