دی آرگینک میٹ یورپ کو بیف کیسنگ برآمد کرنے والی لسٹڈ کمپنی بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی گوشت پروسیسنگ کمپنی دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ یورپ کو بیف کیسنگز برآمد کرنے والی پہلی پبلک لسٹڈ پاکستانی کمپنی بن گئی ہے۔جمعرات کوکمپنی نے اس پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ٹی او ایم سی ایل یورپ کو بیف کیسنگز کامیابی سے برآمد کرنے والی پہلی پاکستانی پبلک لسٹڈ کمپنی بن گئی ہے۔یہ تاریخی کامیابی نہ صرف کمپنی بلکہ پاکستان کی گوشت پروسیسنگ اور برآمدی صنعت کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ پہلی برآمدی کمپنی ہے جو عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد سپلائر کے طور پر یورپ جیسے امکانات سے بھرپور مارکیٹ میں نمایاں مقام دلانے کا باعث بنی ہے اور برآمدات میں ترقی کے لیے نئے اور پْرجوش مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم مسلسل اپنی مصنوعات میں تنوع لا رہے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں اپنا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔ٹی او ایم سی ایل کی بنیادی برآمدی مارکیٹ مشرق وسطیٰ کے ممالک ہیں۔تاہم، کمپنی نے اپنے پروڈکٹس میں پالتو جانوروں کے کھانے کی خام مال کو بھی شامل کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023سے غزہ میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔ ملالہ فنڈ فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو 7 لاکھ ڈالر امداد دے چکا ہے۔ملالہ فنڈ 2023سے انیرا، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، انروا، انارا، راوا اور کائنڈریو ایس اے کو گرانٹس دے چکا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پر محاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچے بہتر مسقبل اور ہماری مدد کے مستحق ہیں۔