وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ کچھ دنوں سے پارٹی اور ورکرز کی جانب سے سخت دباؤ میں ہیں جس کی وجہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا وہ میڈیا بیان ہے جس میں انہوں نے بجٹ پاس کرنے کو ’مائنس عمران خان‘ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس عمران کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان پر واضح کردیا

علیمہ خان کے بیان کے بعد پارٹی رہنماؤں میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آئے۔ تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگر اہم قیادت نے بجٹ پاس کرنے کی مخالفت کی۔ علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمران خان نے سرپلس بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر کے بغیر مشاورت پاس کرنے پر بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہوں۔ اس سے پہلے بھی علیمہ خان، علی امین سمیت پارٹی رہنماؤں پر کھل کر تنقید کر چکی ہیں۔

’علیمہ خان غیر سیاسی خاتون ہیں، معاملات نہیں سمجھتیں‘

سینیئر صحافی و تجزیہ کار اور ہم نیوز پشاور کے بیورو چیف طارق وحید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کے مابین اختلاف اور بیان بازی کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

طارق وحید کے مطابق علیمہ خان غیر سیاسی خاتون ہیں اور وہ معاملات کو سیاسی نظر سے نہیں دیکھ سکتیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں اور ان کے نام کا فائدہ پارٹی کے لوگ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ مفادات کا بھی ایشو ہوتا ہے، صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور فائدہ لینا کون نہیں چاہے گا۔

’کبھی کبھار فائدہ نہ پہنچے تو بھی اختلافات پیدا ہوتے ہیں‘

طارق وحید نے سیاسی معاملات میں علی امین گنڈاپور کو بہترین فیصلہ ساز قرار دیا اور بتایا کہ سیاسی سوجھ بوجھ نہ ہونے کے باعث ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا بشریٰ بی بی کے بھی علی امین سے اختلافات تھے اور اسلام آباد مارچ میں ان کی ضد کی وجہ سے حالات خراب ہوئے جو علی امین نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو عمران خان کی بہنوں کو لگ رہا ہے سب غلط ہو رہا ہے، کیونکہ وہ معاملات کو ایک خاتون کی نظر سے دیکھتی ہیں، سیاسی نظر سے نہیں۔

انہوں نے کہا علیمہ خان غیر سیاسی خاتون ہیں، پارٹی میں ان کا کوئی عہدہ بھی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ورکرز ان کی بات پر یقین کرتے ہیں اور علی امین سے زیادہ ان کی بات کو اہمیت دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ علیمہ خان کے بیان کے بعد علی امین گنڈاپور سخت مشکل میں ہیں، پارٹی میں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مفادات اور اختیارات کی جنگ

پی ٹی آئی کے کچھ اندرونی لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی بہنیں بھی صوبائی حکومت سے تعاون چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے بھائی کے نام پر بنی حکومت پر ان کا بھی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کسی کو بھی نہیں بخشتی ہیں اور اگر کسی کی بات ناگوار گزرے تو اسی وقت سنا دیتی ہیں۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی خانہ جنگی کا شکار، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے

ایک پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی میں عہدہ نہ ہونے کے باوجود معاملات میں بولتی ہیں اور مرکزی قائدین کو خوب سناتی ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا علیمہ خان مستقبل میں پارٹی سیاست میں شامل ہو رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ طور پر تو وہ اب بھی پارٹی میں شامل ہیں۔ ہر معاملے پر بولتی ہیں، مرکزی رہنماؤں کو ہدایات دیتی ہیں اور پوچھ گچھ کرتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر خان کی اجازت ہو تو وہ آج ہی سیاست شروع کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور علیمہ خان کو کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور علیمہ خان علی امین گنڈاپور کو اپنی سیاست میں رکاوٹ سمجھتی ہوں گی جو ان کے اختلافات کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی بھی سیاست میں سرگرم تھیں جس کی وجہ سے علی امین گنڈاپور سے اختلافات شدید ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ علیمہ خان کو عمران خان تک رسائی حاصل ہے اور وہ اپنی سوچ کے مطابق معلومات خان تک پہنچاتی ہیں اور خان اسی نسبت سے جواب دیتے ہیں جو وہ بعد میں میڈیا کو بتا دیتی ہیں۔

اس بات سے طارق وحید بھی اتفاق کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ پارٹی میں بھی کچھ لوگ علی امین گنڈاپور سے خوش نہیں ہیں اور وہ علیمہ خان کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طارق وحید کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور سیاست کر رہے ہیں اور ان کا مقتدر حلقوں سے بھی رابطہ ہے اور یہ بات عمران خان بھی جانتے ہیں۔ ان کے مطابق ان اختلافات سے علی امین گنڈاپور پر دباؤ ضرور آتا ہے لیکن ان کی کرسی کو نقصان پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مزید پڑھیں: ’لگتا ہے مائنس عمران ہو ہی گیا ہے‘، علیمہ خان نے بڑی بات کہہ دی

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بھی پتا ہے کہ جب تک عمران خان جیل میں ہیں وہ سب سے طاقتور ہیں اور اس طرح کے بیانات اور اختلافات سے ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور علیمہ خان علیمہ خان اور گنڈاپور اختلافات عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت علی امین گنڈاپور علیمہ خان علیمہ خان اور گنڈاپور اختلافات علی امین گنڈاپور انہوں نے کہا کہ عمران خان کہ علیمہ خان عمران خان کی پارٹی میں پی ٹی آئی نے کہا کہ کے مطابق بتایا کہ میں ہیں ہیں اور کا کہنا اور علی کہ علی کی وجہ

پڑھیں:

پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو تھوڑی دیر کی تحویل کے بعد چھوڑ دیا

راو لپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا۔

پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی  رہا کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر علیمہ خان اور  نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے  2 کلو میٹر  دور  روک دیاگیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو تھوڑی دیر کی تحویل کے بعد چھوڑ دیا
  • عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا
  • علیمہ خان اور نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، پولیس نے حراست میں لے لیا
  • حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں: علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
  • پاکستان میں آئین و قانون نام کی چیز نہیں رہی، علی امین
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز جولائی 2025
  • علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھرعوامی مینڈیٹ چوری اور آئین کی پامالی کا الزام
  • ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں ، علی امین گنڈاپور