گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات پر کہا ہے واقعے کی اصل ذمہ داری وزارت سیاحت پر عائد ہوتی ہے جس کا اختیار وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہے، واقعے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ نے حادثے سے متعلق کیا بتایا؟

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ دل کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیتا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

فوٹو: بشکریہ اے پی پی

گورنر نے کہا کہ دریائے سوات میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، مگر صرف اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔ ان کے بقول اصل ذمہ داری وزارت سیاحت پر عائد ہوتی ہے، جس کا اختیار براہِ راست وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دریائے سوات میں چارپائیاں بچھا کر ہوٹل چلانے والے، اس کی انتظامیہ اور وزارت سیاحت اس سانحے کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر اس سانحے کی براہِ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے ایمرجنسی کی صورتحال میں کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں ریاستِ مدینہ کی مثالیں دیتے تھے، ان کی حکومت میں انسان دریا میں تڑپتے اور بہتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں

گورنر خیبرپختونخوا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدی نمبر 420 دریائے فرات کے کنارے کتے کے مرنے کی مثالیں دیا کرتے تھے، لیکن ان کے دورِ حکومت میں دریائے سوات میں انسانوں کی جانیں ضائع ہوتی رہیں اور کوئی پرسان حال نہ تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع دہشت گردوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور صوبے میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات واقعے میں غفلت برتنے والے 4 افسران معطل، ابتدائی رپورٹ جاری

یاد رہے کہ جمعے کے روز دریائے سوات میں اچانک طغیانی آنے سے 17 افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے تھے، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بچا لیا، جبکہ 13 افراد لاپتا ہو گئے تھے، جن میں سے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خیبرپختونخوا دریائے سوات فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا دریائے سوات فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دریائے سوات میں ہوئے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب