یکم جولائی کو تمام بینک بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اشرف خان: یکم جولائی بروز منگل مرکزی بینک اورتمام کمرشل بینک تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی 2025 منگل کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے ۔
یکم جولائی کو تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے، جبکہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر آئیں گے۔
مرکزی بینک کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بند رہیں گے یکم جولائی
پڑھیں:
اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست کو عوامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے، تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن، اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔
Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025