فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کا بے رحمی سے تعاقب کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے سویلین اداروں کی صلاحیت میں اضافے، بالخصوص خیبر پختون خوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس ضمن میں فوری اور ترجیحی اقدامات کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جائے گا ایس پی
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرنگ کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔