Daily Mumtaz:
2025-08-13@21:28:51 GMT

تیونس سے آئی خاتون سندا کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

تیونس سے آئی خاتون سندا کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا

سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا، جسے رات گئے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ وومن لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق پولیس کی جانب سے تیونس کی شہری 19 سالہ سندا ایاری کے ایگزٹ پرمٹ اور وطن واپسی کی کوششیں کی جارہی تھیں کہ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر اسلام آباد میں تیونس کے سفارت خانے کے عملے نے ان سے رابطہ کیا۔

عظمیٰ خان کے مطابق خاتون سفارتکار نے ہفتہ کی دوپہر انہیں فون کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے لڑکی سے خاتون سفارتکار کی بات چیت کرائی۔

ان کے مطابق خاتون سفارتکار نے لڑکی کو باحفاظت وطن واپس پہنچانے کی ذمہ داری لی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا۔

ایس ایچ او عظمیٰ خان کے مطابق کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر لڑکی کو سفارتی عملے کے حوالے کردیا گیا اور سندا ایاری کو رات گئے پرواز سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

لڑکی کے ایگزٹ پرمٹ اور باحفاظت وطن واپسی کا انتظام سفارتخانے کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں جیو نیوز سے گفتگو میں سندا نے کہا کہ عامر شادی کے بعد بالکل بدل گیا تھا، طلاق کے بعد میرے والدین نے مجھ پر ہی الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنا چاہتی ہوں لیکن اگر کچھ نہیں ہوا تو اپنے ملک واپس چلی جاؤں گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام آباد کے مطابق

پڑھیں:

وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزارت تعلیم نے لاعلمی میں ایک ایسی خاتون کو اہم عہدے پر ترقی دے دی جو دو ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق، رحمت العالمین اتھارٹی کی نئی رکن کے طور پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فرخندہ ضیا 22 جون 2025 کو وفات پا گئی تھیں۔ تاہم، اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت تعلیم کو نہیں دی، جس کے باعث ان کا نام فہرست میں برقرار رہا۔

وزیراعظم آفس کو ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی تعیناتی کی سمری ان کی زندگی میں بھیجی گئی تھی۔ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں رحمت العالمین اتھارٹی کے چھ ارکان کے تقرر کی توثیق کی گئی۔

یہ واقعہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور انتظامی غفلت کا واضح ثبوت ہے، جس پر عوامی اور حکومتی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار
  • کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • کراچی: کریڈٹ کارڈ کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
  • عمران خان سے ملاقات کا دن،علیمہ خان اور بہنوں کو تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج پہنچا دیا گیا
  • لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن ،اسلام آباد میں کل چھٹی کا اعلان
  • لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اہم کیسوں پر تحقیقات کرنے والے ایف بی آر کے دو سینئر ا فسروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
  • وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی