اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جس کا باقاعدہ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشیں متوقع ہیں، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، گھوٹکی اور تھرپارکر میں بادل برسیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطے کر کے ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے موبائل فون میسج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان میں رواں ہفتے ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی

لاہور: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پاکستان میں ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی کردی۔پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 13 اگست سے ساتویں مرحلے کی مون سون بارشیں شروع ہوں گی جو پنجاب کے مختلف علاقوں اور دریائی بیسنز کو متاثر کریں گی۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے. جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔محکمہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کنارے رہائش پذیر افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔اس موقع پر شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، نہروں، نالوں اور تالابوں میں نہانے یا تیرنے سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • پاکستان میں رواں ہفتے ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان