بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔
سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے۔سشانت سنگھ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا، مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملوں کے نتائج کو ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایا، اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے۔
سشانت سنگھ نے کہا کہ حکومت نے سٹرائیک کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائے، آپریشن سندور کی کہانی بدستور مدھم ہے اور سوالات کے جوابات کا انتظار ہے۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، جب تک بھارت پہلگام اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا دکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول، کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پہلگام حملے
پڑھیں:
جنگ مسلط کی گئی تو مودی کو بتا دیں گے، ہم جھکنے والے نہیں، بلاول بھٹو
بھٹ شاہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو مودی حکومت کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم جھکنے والی نہیں ہے۔
**شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں جنگ مسلط کی، لیکن پاکستان نے جس دلیری اور حکمت سے جواب دیا، وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ختم ضرور کی
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن جب بھی جنگ ہم پر تھوپی گئی، ہم نے اسے عزت اور جرات سے ختم کیا۔ بلاول نے الزام لگایا کہ عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے ایک اور بزدلانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کے پانی پر حملہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، سندھو پر سب سے بڑا حملہ
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا سندھو دریا پر تاریخ کا سب سے سنگین حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ ہماری تاریخ، ثقافت اور بقاء پر حملہ ہے۔
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مودی حکومت سندھو کا پانی روکنے یا ڈیم بنانے کی دھمکی دے گی، لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
عوام میں طاقت ہے، ہم اپنے دریا واپس لے سکتے ہیں
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت، ہمت اور اتحاد ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم اپنے چھ کے چھ دریا واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتی مہم کے ذریعے دنیا کو بھارت کی آبی جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔
پانی ہماری زندگی کی لکیر ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔
Post Views: 6