جاپان: ایئرپورٹ پر ریچھ کی موجودگی، 12 پروازیں منسوخ، پولیس اور شکاری متحرک
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یاماگاٹا: جاپان کے شمالی علاقے میں واقع یاماگاٹا ایئرپورٹ پر ایک سیاہ ریچھ کی اچانک موجودگی نے فضائی آپریشن معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، حکام اور ریچھ کے درمیان اس وقت صورتحال “جمود” کی شکار ہے کیونکہ ریچھ اب بھی ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ہے اور پکڑ میں نہیں آ رہا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایئرپورٹ حکام کے مطابق ریچھ پہلی مرتبہ جمعرات کی علی الصبح رن وے پر دیکھا گیا، جس پر فوری طور پر ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں دوپہر کے قریب ریچھ دوبارہ رن وے پر آ نکلا، جس کے باعث پروازوں کو ایک بار پھر روک دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں ایک ہائی وِزیبلٹی ایئرپورٹ گاڑی کو نیلی بتیوں کے ساتھ ریچھ کو بھگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ریچھ فرار ہونے کے باوجود ایئرپورٹ کے حدود میں ہی کہیں چھپا ہوا ہے۔
یاماگاٹا ایئرپورٹ کے ایک اعلیٰ اہلکار آکیرا ناگائی نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم کسی بھی طیارے کی آمد ممکن نہیں بنا سکتے،دوسری بار رن وے بند کیے جانے کے نتیجے میں مزید 12 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، ریچھ کو پکڑنے کے لیے پیشہ ور شکاریوں کو طلب کر لیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کے اطراف پولیس کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے تاکہ ریچھ باہر نہ نکل سکے۔ ناگائی نے اعتراف کیا کہ “ہم اس وقت ایک جمود کی کیفیت میں ہیں۔
ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ رن وے کو شام تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ جاپان میں انسانوں اور ریچھوں کے درمیان تصادم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اپریل 2024 تک کے 12 مہینوں میں 219 افراد پر ریچھ حملہ آور ہوئے، جن میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،گزشتہ ماہ وسطی جاپان میں منعقدہ ایک گالف ٹورنامنٹ کو بھی ریچھ کی موجودگی کے باعث قبل از وقت ختم کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ کے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، چار مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔