سرینگر میں 32 مقامات پر بھارتی پولیس کے چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کے گھروں پر مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع سرینگر میں 32 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کے گھروں پر مارے گئے۔ بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت درج کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
ہلال احمر نے بتایا کہ حسن شرقاسی اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے کے بعد شہید ہوگیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو بھی گولی لگی۔
ہلال احمر کے مطابق شرقاسی کو پیٹ میں گولی لگی۔ پیرامیڈیکس نے اسے نابلس کے رفیعہ اسپتال لے جانے کے دوران اسے زندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن ہستپال پہنچنے کے فوراً بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے رات بھر عسکر کیمپ پر چھاپے مارے اور آس پاس کے علاقوں میں پیادہ دستوں کو تعینات کیا۔ ہلال احمر نے کہا کہ فلسطینیوں پر براہِ راست گولہ بارود اور اسٹن گرینیڈ بھی فائر کیے گئے۔