سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پیر کے روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی شاندار تکمیل پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی، وفد نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں
سعودی وفد میں نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط، اسسٹنٹ نائب وزیر برائے حج آپریشن ایاد بن احمد رہبینی، اور ڈائریکٹر جنرل حج امور ڈاکٹر بدر محمد السالمی شامل تھے، وفد کا پرتپاک استقبال ڈائریکٹر جنرل حج جدہ پاکستان، عبدالوہاب سومرو، سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور میرزا علی محسود، چیف فنانس و اکاؤنٹس آفیسر ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیزاللہ خان نے کیا۔
اس موقع پر ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ حج 2026 کے لیے بھی اُسی جذبہ خدمت، باہمی ہم آہنگی اور ٹیم ورک کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا، تاکہ عازمینِ حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: حجاج کی واپسی جاری، پی آئی اے کی پرواز 151 حاجیوں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی
نائب وزیر ڈاکٹر مشاط نے پاکستان حج مشن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مخلصانہ کاوشوں اور منظم حج انتظامات کی کھل کر تعریف کی اور عبد الوہاب سومرو کو لبیتم ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ پاکستانی حجاج کی خدمت کے لیے جو اقدامات کیے گئے، وہ لائق تحسین ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن جناب عبدالوہاب سومرو نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی آمد کو باعثِ اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی رہنمائی اور مسلسل تعاون ہمارے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اور پاکستان اس شراکت داری کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
ملاقات کے اختتام پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے سعودی وفد کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ پیش کی، جس کا مقصد نہ صرف ان کی آمد کا خیرمقدم کرنا تھا بلکہ مستقبل میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان حج مشن ڈاکتر مشاط ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط سعودی عرب مکہ مکرمہ وزارت حج و عمرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مکہ مکرمہ پاکستان حج مشن پیش کی مشن کو کے لیے
پڑھیں:
عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو
عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی۔
سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب واپس وطن بھیج دے گا، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے، بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی بھی ہوگی۔
سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط عائد کی گئی ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج 2026 کی اجازت نہیں، سعودی وزارت صحت نے دل کے امراض کا شکار مریض جو مشقت کے بھی قابل نہ ہوں ان پر بھی حج کی پاپندی لگادی۔
پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری کے حامل مریضوں پر بھی پاپندی ہوگی، شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یاداشت، شدید معذوری اور ڈیمنشیا کا شکار افراد پر بھی سعودی حکومت نے حج پر پابندی لگادی۔
شدید بڑھاپے یا الزائمنز اور رعشہ کے مریض پر بھی پاپندی عائد کردی گئی، حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار کے مریض بھی حج 2026 نہیں کرسکیں گے۔
کینسر کے مریضوں پر بھی حج کی پابندی عائد کردی گئی، وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسر حج پر روانگی سے روکنے کا مجاز ہوگا۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی، مقررہ بنیادی صحت کے حامل افراد ہی سفر حج پر مقامات روانہ ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی عمران دور پر رپورٹ کی بنیاد انٹرویوز، صرف 10 فیصد مواد سامنے لائے: بشریٰ تسکین صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم