وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب رمدے چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ ہو گئے ہیںیکم جولائی سے سپین کے شہر سیویل میں منعقدہ اس چار روزہ کانفرنس میں مختلف ملکوں سے راہنماﺅں، پالیسی سازوں اور ترقیاتی ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی.
(جاری ہے)
کانفرنس میں ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں کے لیے پائیدار اور جدید مالیاتی حکمت عملیوں کی تیاری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو تیز کرنے کی کوششوں پر غورو خوض ہو گا وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں اور مختلف اعلی سطحی سائیڈ ایونٹس میں شریک ہوں گے سینیٹر اورنگزیب ایک اہم سیشن قرض کے بدلے ترقی: ڈی سی ایس فنانسنگ اپروچ میں مہمانِ خصوصی ہوں گے، جہاں وہ پاکستان کا موقف اور ترقیاتی مالیات میں قرض کی تنظیمِ نو اور ڈپازٹ پروٹیکشن کے امکانات پر بات کریں گے. وزیر خزانہ کانفرنس کے دوران نجی کاروباروں اور فنانس تک رسائی و استعمال کے موضوع پر ملٹی سٹیک ہولڈر گول میز مذاکرے کے شریک چئیر ہوں گے زیر خزانہ انٹرنیشنل بزنس فورم پالیسی ڈائیلاگ کے زیر اہتمام ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کریڈٹ ریٹنگز کے کردار پر پالیسی ڈائیلاگ سے کلیدی خطاب کریں گے وہ انٹرنشینل بزنس فورم کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے مالی معاونت میں توسیع کے موضوع پر بھی خطاب کریں گے. وزیر خزانہ ترقی کے لئے عالمی تعاون کی بحالی و تجدید کے موضوع پر منعقدہ ایک گول میز مذاکرے سے بھی خطاب کریں گے اسکے علاوہ یونیسف کے زیر اہتمام بچوں اور نوجوانوں کے لیے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے اور بچوں کے لیے جدید اور پائیدار فنانسنگ کے موضوع پر ایک مکالمہ میں بھی شریک ہوں گے اور کانفرنس کے موقع پر کئی اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل جان ڈینٹن اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر برائے ترقی اسٹیون کولٹ شامل ہیں وفاقی وزیر خزانہ کی اس کانفرنس میں شرکت پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک جدید مالیاتی حل، عالمی تعاون اور ترقیاتی موضوعات پر پاکستان کی موثر آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کانفرنس میں کے موضوع پر اور ترقی کریں گے کے لیے ہوں گے
پڑھیں:
پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں۔
لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، ترقی کا سفر اگرچہ لمبا ہوتا ہے لیکن شروع ہو چکا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ ہم ترقی کے سفر کو مکمل کریں گے، یوم آزادی ہمارے لیے ایک مبارک دن ہے، قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ کریم پاکستان کو ترقی یافتہ اسلام کا قلعہ بنائے۔
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اگر کسی کو قانونی عمل کے ذریعے سزا ہوئی ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو معرکہ حق جیسی کامیابی عطاء کی، بھارت کے ساتھ جنگ میں اللّٰہ تعالیٰ نے بے مثال کامیابی عطاء کی، وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی اور سفارتی محاذ پر سفر جاری ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور میں کئی بیرونی دوروں پر اکٹھے رہے، تمام ادارے اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام نہیں کریں گی تو وقت ضائع ہوتا رہے گا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اس حکومت نے مقدمات نہیں بنائے تھے، پی ٹی آئی کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی فورمز پر بھی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم کہہ چکے ہمارا پانی روکا گیا تو اسے جنگ سمجھا جائے گا، کوئی بھی ایک فریق اپنے طور پر عالمی معاہدوں کو ختم نہیں کر سکتا۔