کنوارے شہری کو میرج سرٹیفیکیٹ موصول، بیوی کا نام دیکھ کر شہری اور پریشان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ٹیکساس(نیوز ڈیسک)یہ غیرمعمولی واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ آدمی نے پایا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹِن میری نے اس کی رضامندی یا اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی۔
دونوں نے 2 جون 2025 کو میرج لائسنس حاصل کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔
اس کے بعد فوراً بعد خاتون نے ایک پادری کو قائل کیا کہ وہ “holy union” کی کاروائی کرے۔ بعدازاں خاتون نے مرد کی غیر موجودگی میں اور رضامندی کے بغیر ڈاکومنٹ میریج سرٹیفیکیٹ کاؤنٹی کلرک آفس میں جمع کرا دیا۔
چند دن بعد مرد کو ایک پیکج ملا جو باتھ اینڈ باڈی ورکس کے تحائف تھے اور اس میں میریج سرٹیفیکیٹ بھی تھا اور تصویر موصول ہوئی جس میں سابق منگیتر اور وہ دونوں کھڑے ہیں۔
مرد نے فوری پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے خاتون کو تیسرے درجے کی ہراسانی کے کیس میں گرفتار کرلیا۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے 23 سالہ کیریئر میں ایسا واقعہ آج تک نہیں دیکھا کہ کسی کی شادی ایسے ہوئی ہو کہ وہ اپنی ہی شادی میں موجود نہیں تھا۔
مزیدپڑھیں:مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے تھا، سلمان اکرم راجا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک
نارتھ ہالی ووڈ میں ایک 70 سالہ سکھ بزرگ ہرپال سنگھ کو ایک گوردوارے کے قریب گالف کلب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ یہ واقعہ 5 اگست کو پیش آیا، جس کے بعد مقامی سکھ برادری نے علاقے میں پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہرپال سنگھ اپنی روزانہ کی سیر پر تھے جب ملزم، بو رچرڈ ویٹاگلیانو (عمر 44 سال)، نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ حملے میں ہرپال سنگھ کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور دماغ میں خون جم گیا، جس کے علاج کے لیے انہیں پچھلے ایک ہفتے میں 3 بڑے آپریشنز سے گزرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے برطانیہ میں انتقال کرنے والے سکھ علیحدگی پسند کارکن کی موت مشکوک قرار، انکوائری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
واقعے کے بعد لی گئی ایک ویڈیو میں ہرپال سنگھ کو سڑک کے کنارے خون میں لت پت بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ حملے میں استعمال ہونے والا گالف کلب ان کے قدموں کے پاس پڑا تھا۔
ان کے بھائی گردیال سنگھ رندھاوا کے مطابق:
’انہیں انتہائی بیدردی سے مارا گیا، اللہ ہی نے بچایا، وہ تقریباً مر ہی گئے تھے۔‘
ملزم کی گرفتاریلاس اینجلس پولیس نے بتایا کہ ملزم کو لینکرشِم بلیوارڈ اور آرمِنٹا اسٹریٹ کے قریب سائیکل چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کردہ تصاویر نے گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، بھارت کو انتباہ جاری
پولیس کے مطابق ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ ہے، جس میں ہتھیار اور حملے کے مقدمات شامل ہیں۔ اسے 11 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر کے ضمانتی بانڈ پر جیل میں رکھا گیا ہے۔
دوستوں اور مقامی افراد کے مطابق ہرپال سنگھ نہایت نرم دل انسان ہیں جو اکثر گوردوارے کے قریب ایک دکان کے پچھلے پارکنگ ایریا میں پرندوں کو دانہ ڈالتے دکھائی دیتے تھے۔ وہ روزانہ گوردوارے جا کر باقاعدہ عبادت بھی کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے ’را‘ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے، سکھوں نے امریکا سے بڑا مطالبہ کردیا
ہرپال سنگھ اب بھی اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، اور پولیس نے تاحال حملے کی وجوہات ظاہر نہیں کی ہیں۔
سکھ برادری کا ردِعمل اور مطالباتاس واقعے کے بعد سکھ برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سکھ کولیشن کی لیگل ڈائریکٹر منمیت کور نے کہا:
’یہ واقعہ اور اس پر بروقت کسی کا نہ پہنچنا ہماری کمیونٹی میں شدید خوف پھیلانے کا سبب بنا ہے۔ ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس علاقے میں سکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ لوگ آزادانہ اور محفوظ طریقے سے یہاں آ جا سکیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
را دہشتگردی سکھ