فٹبال کے بادشاہ لیونل میسی کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ منفرد مداح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے مشہور اس دادی نے نہ صرف میسی کو شادی کی پیشکش کی بلکہ اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا دونوں پر یادگار بنا دیا۔

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ اسٹیج میچ میں پالمیراس کے خلاف میدان میں اتر رہی تھی۔ میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے میسی وارم اپ کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک ہاتھ سے بنے بینر پر پڑی، جس پر لکھا تھا: ’’میسی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘‘

یہ کوئی عام بینر نہیں تھا بلکہ 98 سالہ پالین کینا کا محبت بھرا پیغام تھا، جنہیں دنیا ’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے جانتی ہے۔ اس بینر کو دیکھ کر میسی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی، اور اگرچہ انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے خوش اخلاقی سے انکار کیا، مگر ان کے چہرے کی خوشی سب کچھ بیان کرگئی۔

پالین کینا کوئی عام دادی نہیں بلکہ انٹرنیٹ سنسیشن ہیں، جو اپنے نواسے راس اسمتھ کے ساتھ اکثر بڑے اسپورٹس ایونٹس میں نظر آتی ہیں۔ چاہے وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقابلہ ہو یا این ایف ایل کا میچ، ’گینگسٹر گرینی‘ ہر جگہ اپنی موجودگی سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں فینز کا نہیں بلکہ خود لیونل میسی کا دل جیت لیا۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’گینگسٹر گرینی‘ پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول تھا، مگر میسی کو شادی کی اس پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گینگسٹر گرینی

پڑھیں:

مداح کے سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

ماضی کی مقبول ترین ہیروئن اور موجودہ سیاست دان جیا بچن ان دنوں مداحوں کے ساتھ اپنے رویے کے باعث کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

جیا بچن سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ بھی ہیں اور ان کا شاندار فلمی کیریئر بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

تاہم ایک تازہ واقعے میں جب نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب کے باہر ایک مداح نے جیا بچن کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آگئیں۔

واقعے کے وقت جیا بچن کسی سے بات کرنے میں مصروف تھیں اور جب مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے دھکا دیا اور زور سے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Moneycontrol (@moneycontrolcom)

جس پر مداح نے جیا بچن سے فوری معذرت کی لیکن تب تک ویڈیو بن چکی تھی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔

ویڈیو میں دیگر ارکانِ پارلیمان میسا بھارتی اور پرینکا چترویدی بھی موجود تھیں، جنھیں اس شخص سے بات کرتے بھی دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جیا بچن نے مداحوں یا میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہو۔ ماضی میں بھی کئی بار ان کے غصے اور سخت رویے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

رواں برس اپریل میں منوج کمار کی دعائیہ تقریب کے دوران ایک بزرگ مداح نے تصویر کی درخواست کی جس پر جیا بچن شدید برہم ہوگئی تھیں۔

چند برس قبل جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے پوڈکاسٹ میں کھل کر کہا تھا کہ مجھے ان لوگوں سے سخت نفرت ہے جو دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں: کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟

متعلقہ مضامین

  • پہلی شادی صرف ہزار روپے میں ہوئی؛ بشریٰ انصاری نے حیران کن وجہ بتادی
  • فرانس اور اٹلی میں شادیوں کا نیا رجحان: اجنبی مہمان، ٹکٹ خرید کر خوشیوں میں شریک
  • 75 سالہ شخص خاتون اے آئی کی محبت میں گرفتار، اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ
  • محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
  • پہلی شادی صرف ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی؛ بشریٰ انصاری نے حیران کن وجہ بتادی
  • بشریٰ انصاری کی شادی صرف 1000 روپے میں ہوئی
  • ٹرمپ کی بڑی پیشکش: پیوٹن اور زیلنسکی کو ایک میز پر بٹھانے کا منصوبہ
  • پہلے شوہر سے طلاق 36 سال بعد کیوں لی؟ بشریٰ انصاری کا پہلی بار بے باک انکشاف
  • جرمنی کے چند دلچسپ و عجیب قوانین
  • مداح کے سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر، ویڈیو وائرل