8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، باقی پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024ء کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے، ہم ایسی ریاست میں ہیں جہاں نظام مفلوج ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈیاں لگیں، خرید و فروخت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جمہوری مزاحمت کی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتیں لیکن 17 سیٹوں والی جماعت کو 110 سیٹیں دے کر حکومت پکڑا دی، آج سارے کا سارا عدالتی نظام تباہ ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی راہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، اڈیالہ جیل کے باہر شام 4 بجے تک روکے رکھتے ہیں پھر کہتے ہیں وقت ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ بانی سے ملاقاتیں بحال کی جائیں، ہم تمام آئینی و قانونی فورمز استعمال کرتے رہیں گے، دنیا دیکھ رہی کہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے دوران ہمارے اراکین اسمبلی نے احتجاج کیا، ہمارے 26 لوگوں پر پابندی لگا دی گئی، اپوزیشن کے 10 لوگوں پر 20 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ راہنما پی ٹی آئی ے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز 9 مئی سے لے کر آج تک دہشت گردی کے پرچے برداشت کر رہے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی صاحب کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا مخصوص نشستوں کو پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
شاہ محمود باہر آ کر عمران خان کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں کریں گے، سلمان اکرم
راولپنڈی:پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، جو بھی ہدایات ہونگی وہ صرف اسی پر عمل کریں گے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے، ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے۔
اڈیالہ جیل کے قریبی داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھا، ہمارے کارکنان چودہ اگست کے روز پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ آزاد نہیں، ہمیں بھی وہ سیاسی آزادیاں حاصل نہیں جو آئین میں درج ہیں، جو سزائیں دی جا رہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہ اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، دو پولیس والوں کو پیش کرکے سزاوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد ان کا کیا کردار ہوگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، پی ٹی آئی میں صرف بانی کا حکم چلتا ہے، پاکستان میں جو نظام رائج ہے وہ جمہوریت سے متصادم ہے۔