پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1,25,000 کی سطح عبور کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور 100 انڈیکس نے دورانِ کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح 1,25,000 پوائنٹس عبور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں 566 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,24,945 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی 10 بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل رہی، جس نے سرمایہ کاروں کو 55 فیصد تک منافع دیا۔
اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 78,445 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,25,000 پوائنٹس تک پہنچا، جو کہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4,355 پوائنٹس یا 3.
ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی حالیہ تیزی کی اہم وجوہات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری شامل ہیں، جنہوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ
پڑھیں:
سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا