شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے، شہر کی کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

متوفی کی بیٹی ، بیٹا اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے دب کر جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ دانش اور اس کی کمسن بیٹی 3 سالہ عالمیہ کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ متوفی دانش کی بیٹی 11 سالہ ایان اور بیٹا 12 سالہ دانش بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ زخمیوں میں 4 سالہ زبیدہ ، 30 سالہ بینش اور 30 سالہ کاشف شامل ہے جنھیں سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ایدھی کے رضا کاروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

علاقہ مکین قادر نے بتایا کہ عمارت مخدوش ہے تاہم مجبوری کی وجہ سے لوگوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے واقعہ چوتھی منزل کا فرش تیسری منزل پر بنے ہوئے ڈرائنگ روم میں گر گیا جہاں پر لوگ موجود تھے اور اس افسوسناک واقعے میں باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل منظور کالونی کے علاقے سیکٹر آئی گلی نمبر 1 میں دیوار سیمنٹ کی چادروں کی چھت پر گرنے کے نتیجے میں کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ باپ اور بڑا بیٹا زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 2 سالہ حسن کے نام سے کی گئی جبکہ چھت گرنے سے متوفی حسن کا والد 40 سالہ رضوان اور بڑا بھائی 6 سالہ محمد حسین زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پہلی پڑوس کی دیوار کا کچھ حصہ سیمنٹ کی چاردوں سے بنی ہوئی گھر کی چھت پر گری تھی اس حوالے سے ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دیوار گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں بارشوں کے باعث کراچی کا حلیہ بگڑ گیا اور کئی نشیبی علاقوں میں دو ، دو فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا، جبکہ اختر کالونی اور گجر نالہ ابلنے کی وجہ سے نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

اس کے علاوہ ریڈ زون میں گورنر ہاؤس، لیاقت آباد، ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقے بھی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔

اُدھر میئر کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دلایا کہ جن علاقوں میں پانی جمع ہے وہاں سے جلد اخراج کردیا جائے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان اس حوالے سے زخمی ہوگئے

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار سلیم بھی گرنے کے باعث زخمی ہوا، جس کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • حادثات وواقعات میں بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق، 5 زخمی
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • کراچی؛ سسر نے غیرت کے نام پر داماد کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا