data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں بشمول سطح سمندر، زیر آب اور فضائی شعبوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے بحریہ ایک زیادہ متحرک اور طاقتور فورس بن چکی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ائر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کا اعتراف
کیا۔ انہوں نے موجودہ تنازعات میں ٹیکنالوجی کی انقلابی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بغیر پائلٹ فضائی نظام کی بڑھتی ہوئی افادیت کا ذکر کیا اور نیشنل ائرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا، جو ملکی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی ترقی پر مرکوز ہوگی، جس سے دفاعی شعبے میں پاکستان کی خود انحصاری اور آپریشنل برتری کو تقویت ملے گی۔ ائر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے زور دیا کہ جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد عملی تیاری ہے۔ نیول چیف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے مسلسل تیاری اور حکمت عملی کی دوراندیشی کی ضرورت کو اجاگر کیا اور ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں جدت اور ٹیکنالوجی نے اس کی آپریشنل تیاری کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے اور خطے میں دفاعی توازن کو نئی جہت دی ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف نے قومی دفاع کی مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افواج پاکستان کے درمیان باہمی اشتراک کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی مشقوں کے زیادہ تواتر اور مربوط انعقاد کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیول اسٹاف چیف ا ف

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔

مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان